یوپی: مہوبہ میں جشن آزادی کے دن زندہ جلائی گئی خاتون زندگی کی جنگ ہار گئی

مہلوکہ نے ایک شخص کے خلاف چھیڑخانی کی شکایت درج کروائی تھی، جس کے بعد ملزم کے والدین نے متاثرہ کو زندہ جلا ڈالا، منگل کے روز اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت واقع ہو گئی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے مہوبہ میں ایک خاتون کے ذریعہ ایک شخص کے خلاف چھیڑخانی کی شکایت درج کروانا اسے بھاری پڑ گیا۔ بیٹے پر شکایت درج کروانے سے بوکھلائے ملزم کے والدین نے متاثرہ خاتون کو زندہ جلا دیا، جس سے 30 سالہ خاتون کی منگل کو ایک اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون کو سنگین حالت میں جھانسی میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا تھا۔

اس واقعہ کے بعد ملزم کی ماں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ متاثرہ خاتون نے اتوار کو مجسٹریٹ کو دیے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے اپنے پڑوسی ویپن یادو کے خلاف مار پیٹ اور چھیڑ چھاڑ کا معاملہ درج کروایا ہے۔ بعد میں ملزم کو حراست میں لے یا گیا۔


کلپہاڑ تھانہ انچارج مہندر پتاپ سنگھ نے اس واقعہ کے تعلق سے کہا کہ نوجوان کے والدین اپنے بیٹے کے خلاف معاملہ درج کیے جانے سے ناراض تھے۔ ایس ایچ او نے کہا کہ ’’لڑکی نے بعد میں پولیس کو دیے بیان میں کہا کہ معاملہ درج ہونے سے ناراض ملزم کے والدین نے اس پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا دی۔‘‘ یادو اور اس کی ماں کو پیر کے روز گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ والد فرار ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔