یو پی: آخری رسومات پر سوالیہ نشان، ٹائر اور پٹرول سے جلائی جا رہی لاشیں!

بلیا علاقے میں پولس کی موجودگی میں ٹائر اور پٹرول سے لاشوں کی آخری رسومات ادا کرنے کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد پانچ پولس اہلکاروں کو پولس لائن بھیج دیا گیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کورونا قہر کے درمیان لاشوں کی آخری رسومات پر بھی سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔ کئی ایسے معاملے سامنے آ چکے ہیں جہاں عزت کے ساتھ آخری رسومات بھی ادا نہیں ہو رہی ہیں۔ اتر پردیش کے بلیا علاقے میں پولس کی موجودگی میں ٹائر اور پٹرول سے لاشوں کو جلا کر آخری رسومات ادا کیے جانے سے متعلق ویڈیو سامنے آنے کے بعد پانچ پولس اہلکاروں کو پولس لائن بھیج دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ بلیا ضلع کے پھیپھنا واقع میدے گھاٹ علاقہ میں پیر کے روز پیش آیا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس پی بلیا ویپن ٹاڈا نے پانچ پولس اہلکاروں کو، جنھیں لاشوں کی آخری رسومات ادا کرنے کا کام سونپا گیا تھا، انھیں پولس لائن بھیج دیا۔ انھوں نے واقعہ کی جانچ کا حکم بھی صادر کر دیا ہے۔ ایڈیشنل ایس پی رینک کے افسر کے ذریعہ اس پورے معاملے کی جانچ کی جائے گی۔ ویڈیو کلپ میں پولس اہلکار کھڑے دکھائی دے رہے ہیں جب کہ ایک شخص جلتے ہوئے ٹائروں کے ڈھیر میں پٹرول ڈال رہا ہے جہاں لاش رکھی گئی تھی۔


ذرائع نے بتایا کہ لاش سڑنے لگی تھی اور انھیں جلانے کے لیے پاس میں لکڑی دستیاب نہیں تھی۔ یہ واقعہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایات کی خلاف ورزی ہے کیونکہ انھوں نے کہا تھا کہ سبھی لاشوں کی آخری رسومات باعزت طریقے سے ادا کی جانی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔