اتر پردیش کی وزیر برائے ٹیکنیکل تعلیم کمل رانی ورون کا انتقال

بخار اور سانس لینے میں تکلیف کے سبب محترمہ ورون کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا اور رپورٹ پوزیٹیو آنے کے بعد 18 جولائی کو انھیں داخل کیا گیا تھا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اترپردیش کی ٹیکنیکل تعلیم کی وزیر کمل رانی ورون کا اتوار کے روز سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس جی پی جی آئی) میں انتقال ہو گیا۔ وہ 62 برس کی تھیں کانپور شہر کے گھاٹم پور حلقے کی رکن اسمبلی محترمہ ورون نے بخار اور سانس لینے میں تکلیف کے سبب 17 جولائی کو اپنا سیمپل سول اسپتال میں دیا تھا جس کی رپورٹ میں وہ کورونا پوزیٹیو پائی گئی تھیں۔ بعد ازاں 18 جولائی کو انھیں ایس جی پی جی آئی میں داخل کروایا گیا تھا۔ آج صبح نو بجے ان کا انتقال ہو گیا۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ان کے انتقال پر شدید تکلیف کا اظہار کیا ہے۔ وزیر کے انتقال کے سبب انہوں نے آج اجودھیا کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔ محترمہ ورون کی آخری رسومات ان کے آبائی شہر کانپور میں کووِڈ پروٹوکال کے تحت ادا کی جائیں گی۔


ایس جی پی جی آئی کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امت اگروال نے بتایا کہ بخار اور سانس لینے میں تکلیف کے سبب محترمہ ورون کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا اور رپورٹ پوزیٹیو آنے کے بعد 18 جولائی کو انھیں داخل کیا گیا تھا۔ انھیں نمونیا ہو گیا تھا جس کے سبب وہ ایکیو ریسپیرِٹی ڈسٹریس سنڈروم میں چلی گئی تھیں۔ ڈاکٹروں نے انھیں بچانے کی بہت کوشش کی لیکن انھیں بچا نہیں سکے۔ کورونا کے لیے متعین ریمڈے سیوِر سمیت دیگر دوائیں انھیں مسلسل دی جا رہی تھیں لیکن ان کی طبیعت نہیں سنبھل رہی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔