لاک ڈاؤن پر عمل کرانے گئی پولیس کی بری طرح سے پٹائی، داروغہ اور دو سپاہی شدید زخمی

بھیم آرمی کے رہنما چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ یہ واقعہ افسوس ناک ہے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ بے قصور لوگوں کا استحصال نہیں ہونا چاہیے۔

تصویر آس محمد کیف
تصویر آس محمد کیف
user

آس محمد کیف

مظفر نگر: کورونا وائرس کے روک تھام کے لئے نافذ کیا گیا لاک ڈاؤن اب کئی نئے طرح کے مسائل کو جنم دے رہا ہے۔ متعدد شہروں سے پولیس کی طرف سے عام لوگوں کو زدو کوب کیے جانے کی خبریں خوب منظر عام پر آئیں، لیکن مظفر نگر سے پولیس والوں کو زد و کوب کر کے زخمی کیے جانے کی اطلاع ہے۔ یہاں کے بھوپا تھانہ علاقے کے گاؤں مورنا میں بدھ کے روز لاک ڈاؤن کے دوران گھر کے باہر جمع لوگوں کو ہٹانے کے لئے گئی پولیس کی ٹیم پر حملہ کر دیا گیا۔ اس واقعہ میں ایک داروغہ (سب انسپیکٹر) اور دو سپاہی (کانسٹیبل) شدید زخمی ہوئے ہیں۔

داروغہ لیکھ راج سنگھ کی حالت تو اتنی خراب ہے کہ انہیں میرٹھ کے لئے ریفر کیا گیا ہے۔ بتايا جا رہا ہے کہ ان کے سر پر لوہے کی راڈ سے حملہ کیا گیا ہے۔ پولیس کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ چھتوں پر سے ان پر پتھراؤ کیا گیا۔ واردات کے بعد ملزمان کیو پکڑنے کی کوشش جا رہی ہے۔


لاک ڈاؤن پر عمل کرانے گئی پولیس کی بری طرح سے پٹائی، داروغہ اور دو سپاہی شدید زخمی

یہ واقعہ مورنا گاؤں میں واقع ہریجن بستی میں پیش آیا۔ پولیس پر حملہ کے الزام میں سابق پردھان ناہر سنگھ سمیت تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ کچھ خواتین کو بھی مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے۔


ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے رات گئے گاؤں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کو مکمل طور پر کامیاب بنانے کی ذمہ داری پولیس کے کندھوں پر ہے۔ بھوپا پولیس پر جس وقت حملہ کیا گیا وہ پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض کو انجام دے رہی تھی۔ ابھیشیک یادو نے اس معاملہ میں سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ بھوپا تھانہ کا مورنا گاؤں مظفر نگر ضلع کے صدر دفاتر سے 20 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔

بھیم آرمی کے رہنما چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ یہ واقعہ افسوس ناک ہے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ بے قصور لوگوں کا استحصال نہیں ہونا چاہیے۔


پولیس والوں کے زخمی ہونے کے بعد انہیں مقامی سرکاری اسپتال پہنچایا گیا تھا، جس کے بعد انہیں ضلع اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں داروغہ کی شدید حالت کے پیش نظر انہیں میرٹھ کے لئے ریفر کر دیا گیا۔ موقع پر پولیس سپرنٹنڈنٹ رورل (ایس پی دیہات) نیپال سنگھ، اور سی او بھوپا رام موہن شرما، انسپکٹر سنجیو کمار کے ساتھ تعینات ہیں اور علاقہ کے حالات کشیدہ بنے ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */