یوپی بلدیاتی انتخابات: لکھنؤ، میرٹھ اور الہ آباد سمیت 8 سیٹوں پر سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کا اعلان، مسرور فاطمہ کو دیا گیا موقع

سماجوادی پارٹی کی جانب سے ریاست کے بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان بدھ کو دیر رات گئے کیا گیا، پارٹی نے فہرست جاری کر اس کی اطلاع دی

<div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو، تصویر آئی اے این یس</p></div>

اکھلیش یادو، تصویر آئی اے این یس

user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی نے اتر پردیش کے شہری بلدیاتی انتخابات کے لیے میئر کی آٹھ سیٹوں پر بدھ کی رات اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم پٹیل نے مکتوب جاری کر کے اس کی اطلاع دی۔

رپورٹ کے مطابق ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے اپنی پارٹی کے لیڈروں اور مقامی ارکان اسمبلی کے ساتھ میئر کے امیدواروں پر دن بھر بات چیت کی، اس کے بعد رات گئے امیدواروں کا اعلان کیا گیا۔ پارٹی نے جن 8 سیٹوں پر میئر امیدواروں کا اعلان کیا ہے ان میں لکھنؤ، میرٹھ اور الہ آباد شامل ہیں۔


پارٹی کی طرف سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق لکھنؤ سے وندنا مشرا، گورکھپور سے کاجل نشاد، الہ آباد سے اجے سریواتو، جھانسی سے رگھویر چودھری، میرٹھ سے سیما پردھان، شاہجہانپور سے ارچنا ورما، ایودھیا سے اشیش پانڈے اور فیروز آباد سے مسرور فاطمہ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس بار ریاست میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں ہو رہے ہیں۔ پہلے مرحلے کے تحت 4 مئی کو لکھنؤ، وارانسی، گورکھپور سمیت نو منڈلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ جبکہ دوسرے مرحلے کے تحت میرٹھ، ایودھیا، کانپور سمیت 9 منڈلوں میں 11 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔


پہلے مرحلے کے لیے نامزدگی 11 اپریل سے شروع ہو چکی ہے۔ پہلے مرحلے کے لیے نامزدگی 17 اپریل تک ہوگی۔ اس کے بعد 18 اپریل کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور پھر 20 اپریل کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے۔ دوسری جانب پہلے مرحلے کے تحت 4 مئی کو ووٹنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ایک ساتھ ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔