اتر پردیش ایم ایل سی انتخاب: سماجوادی پارٹی نے جاری کی 34 امیدواروں کی فہرست، کفیل خان کو دیوریا سے ملا ٹکٹ

اتر پردیش میں آئندہ ماہ قانون ساز کونسل کی 35 سیٹوں پر انتخاب ہونا ہے، ان میں متھرا-ایٹہ-مین پوری سیٹ سے دو نمائندے منتخب ہوتے ہیں، اس لیے 35 سیٹوں پر 36 اراکین کا انتخاب ہوتا ہے۔

اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

سماجوادی پارٹی نے آج اتر پردیش قانون ساز کونسل انتخاب 2022 کے لیے 36 امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی صدارت میں امیدواروں کے نام طے ہونے کے بعد پہلے مرحلہ کے 30 اور دوسرے مرحلہ کے 6 امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

سماجوادی پارٹی کی لسٹ کے مطابق یوپی اسمبلی انتخاب میں سماجوادی پارٹی اتحاد میں شامل رہی آر ایل ڈی کو ایم ایل سی الیکشن لڑنے کے لیے دو سیٹیں دی گئی ہیں۔ بلند شہر اور میرٹھ-غازی آباد مقامی سیٹ سے آر ایل ڈی کے امیدوار انتخاب لڑیں گے۔ جیسا کہ پہلے سے خبریں آ رہی تھیں، اکھلیش یادو نے ڈاکٹر کفیل خان کو ایم ایل سی انتخاب کے لیے ٹکٹ دیا ہے۔ کفیل خان کو دیوریا مقامی سیٹ سے ٹکٹ ملا ہے۔


واضح رہے کہ اتر پردیش میں مقامی بلدیہ کوٹے کی قانون ساز کونسل کی 35 سیٹیں ہیں، جن پر انتخاب ہونا ہے۔ ان میں متھرا-ایٹہ-مین پوری سیٹ سے دو نمائندے چنے جاتے ہیں۔ اس لیے 35 سیٹوں پر 36 اراکین کا انتخاب ہوتا ہے۔ عام طور پر یہ انتخاب اسمبلی انتخاب کے پہلے یا بعد میں ہوتا ہے۔ اس بار 7 مارچ کو مدت کار ختم ہونے کے سبب انتخابی کمیشن نے اسمبلی کے درمیان میں ہی اس کا اعلان کیا تھا، لیکن بعد میں کونسل انتخاب کو ملتوی کر دیا گیا۔ مقامی بلدیہ کی سیٹ پر اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی، شہری بلدیہ، کینٹ بورڈ کے منتخب اراکین، ضلع پنچایت اور علاقائی پنچایتوں کے رکن، گرام پردھان ووٹر ہوتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔