اتر پردیش: میرٹھ کے کلکٹر نے 'ویسٹرن کپڑوں' پر لگائی پابندی، حکم کی خلاف ورزی پر ہوگی کارروائی

میرٹھ کے ضلع مجسٹریٹ نے کلکٹریٹ اور تحصیل احاطہ میں کام کرنے والے سبھی ملازمین کو جینس اور ٹی شرٹ نہیں پہننے کی تنبیہ کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

میرٹھ کے ضلع مجسٹریٹ نے کلکٹریٹ اور تحصیل احاطہ میں کام کرنے والے سبھی ملازمین کو جینس اور ٹی شرٹ نہیں پہننے کی تنبیہ دی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ دفتر کے حکم کے مطابق نئے ڈریس کوڈ کے تحت کلکٹریٹ اور تحصیل میں کام کرنے والے ملازمین کو جینس، ٹی شرٹ وغیرہ پہننے پر روک لگا دی گئی ہے۔ اب سے انھیں دفتری اوقات کے دوران لازمی طور سے مہذب لباس پہننا ہوگا۔

ضلع مجسٹریٹ دفتر کے ذریعہ جاری حکم کے مطابق مردوں کو فارمل شرٹ اور پینٹ پہننا چاہیے، جبکہ خاتون ملازمین ساڑی، شلوار-قمیص پہن سکتی ہیں۔ یہ حکم میرٹھ ضلع مجسٹریٹ دیپک مینا کی ہدایت پر پاس کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ کلکٹریٹ دفتر اور تحصیل دفتر میں جینس، ٹی شرٹ اور دیگر رنگ برنگے لباس پہنے ملازم دفتر میں موجود نہیں ہوں گے۔ اس کی جگہ عام لباس میں ہی دفتر میں انھیں اپنی حاضری یقینی بنانی ہوگی۔


جاری حکم نامہ میں سختی سے تزکرہ کیا گیا ہے کہ ہدایات پر عمل کرنے میں ناکام رہنے والے کلکٹریٹ اور تحصیل دفتر کے ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔