یو پی میں نظامِ قانون نے غنڈوں کے سامنے سر خم کر دیا ہے: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی کا کہنا ہے کہ ”یو پی میں نظامِ قانون دم توڑ چکی ہے۔ عام لوگوں کی جان لے کر اب اس کی منادی کی جا رہی ہے۔ گھر ہو، سڑک ہو، دفتر ہو، کوئی کہیں بھی خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتا۔“

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی
user

تنویر

اتر پردیش میں نظامِ قانون کی حالت دن بہ دن بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ جرائم پیشوں کے دلوں سے جیسے خوف نکل چکا ہے اور وہ جرم کرنے سے پہلے ذرا بھی جھجک محسوس نہیں کرتے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی یوگی حکومت میں شرپسند افراد کے بڑھتے حوصلے کے خلاف کئی بار آواز اٹھا چکی ہیں اور آج ایک بار پھر انھوں نے ٹوئٹ کر کے ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ”یو پی میں نظامِ قانون دم توڑ چکی ہے۔ عام لوگوں کی جان لے کر اب اس کی منادی کی جا رہی ہے۔ گھر ہو، سڑک ہو، دفتر ہو، کوئی بھی خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتا۔“

پرینکا گاندھی نے اس تعلق سے کیے گئے دو ٹوئٹ کی سیریز میں مزید لکھا ہے کہ ”وکرم جوشی کے بعد اب کانپور میں اغوا سنجیت یادو کا قتل۔ خبروں کے مطابق پولس نے اغواکنندگان کو پیسے بھی دلوائے اور اب ان کا قتل کر دیا گیا۔ ایک نیا غنڈہ راج آیا ہے۔ اس جنگل راج میں نظام قانون غنڈوں کے سامنے سرینڈر کر چکی ہے۔“


واضح رہے کہ یو پی میں جرائم کے واقعات کے ساتھ ساتھ کورونا بحران میں اسپتال کی حالت بھی دگرگوں ہوتی جا رہی ہے۔ ریاستی عوام اس کی وجہ سے بہت پریشان ہیں اور پرینکا گاندھی لگاتار عوام کے حق میں آواز اٹھا رہی ہیں۔ گزشتہ روز مہوبا واقع اسپتال میں بدانتظامی کی ویڈیو شیئر کر کے کانگریس جنرل سکریٹری نے بتایا تھا کہ کس طرح بارش کے بعد وہاں آبی جماؤ ہو گیا تھا اور اسی میں لوگوں کو کسی طرح کام کرنا پڑ رہا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 24 Jul 2020, 1:59 PM