یوپی: سیتاپور میں پرنسپل پر سر عام فائرنگ کی واردات، ملزم طالب علم گرفتار

موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی پرنسپل کو بیسوا کے مرکز صحت اور پھر ضلع اسپتال میں داخل کرایا، جہاں نزک حالت کے پیش نظر انہیں لکھنؤ کے لئے منتقل کر دیا گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سیتاپور: اتر پردیش کے سیتاپور ضلع کے صدرپور تھانہ علاقہ میں ایک پرنسپل کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ہفتہ کے روز پیش آنے والی اس واردات کے سلسلہ میں ایک 12ویں جماعت کے طالب علم کو گرفتار کیا گیا ہے اور پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ آخر طالب علم نے ہتھیار کہاں سے حاصل کیا۔

یہ معاملہ جہانگیرآباد قصبہ کے آدرش رام سواروپ انٹر کالج سے وابستہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جمعہ کے روز کالج کے طالب علم گرویندر سنگھ اور روہت موریہ کے درمیان سیٹ پر بیٹھنے کو لے کر جھگڑا ہو گیا۔ پرنسپل نے مفاہمت کرائی اور معاملہ کو پرسکون کیا۔

اگلے دن یعنی ہفتہ کے روز صبح تقریباً 7 بجے پرنسپل رام سنگھ ورما کالج کے باہر تعمیر ہو رہی دکانوں کا معائنہ کر رہے تھے، تبھی گرویندر سنگھ اپنے بستے میں غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ پہنچا اور پرنسپل پر فائرنگ کر دیا۔


رپورٹ کے مطابق پہلی گولی ان کو چھو کر نکل گئی۔ اس کے بعد وہ کالج کی طرف بھاگے تو گرویندر نے دوسری گولی ان کے سر پر ماری اور تیسری گولی ان کے پیٹ پر جا لگی۔ واردات کو انجام دینے کے بعد ملزم طالب علم فراف ہو گیا۔

اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی پرنسپل کو بیسوار سی ایس سی اور پھر ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی نازک حالت کے پیز نظر انہیں لکھنؤ ریفر کر دیا گیا۔ اب پولیس نے ملزم طالب عمل کو حراست میں لے لیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔