یوپی: کشی نگر میں خوفناک سڑک حادثہ، پیڑ سے ٹکرائی کار، 6 لوگوں کی موت، 2 زخمی

شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران یہ المناک واقعہ پیش آیا۔ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ کار کو گیس کٹر سے کاٹ کر لاشیں باہر نکالی گئیں۔

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

 اتر پردیش کے کشی نگر میں دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک کار پیڑ سے ٹکرا گئی جس سے 6 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ معاملہ نیبوا نونگریا تھانہ حلقہ کے بھوجولی چوراہے کا بتایا جا رہا ہے۔ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ کار کو گیس کٹر سے کاٹ کر لاشوں کو باہر نکالا گیا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ضلع کے پڈرونا پنیہوا راستے کے پاس، نبیوا نورنگیا تھانہ حلقہ کے بھوجولی شکل گاؤں کے سامنے تیز رفتار سے آرہی کار بے قابو ہو کر پیڑ سے ٹکرا گئی۔ کار میں 8 افراد سوار تھے۔ رام کولا تھانہ حلقہ کے نارائن پور وجئے پور سے نبیوا نورنگیا کے دیو گاؤں میں بارات آئی تھی۔


حادثے کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔ کچھ وقت کے لیے ٹریفک نظام بھی درہم برہم ہو گیا اور سڑک پر جام لگ گیا۔ کشی نگر کے ایس پی سنتوش کمار مشر نے بتایا کہ سڑک حادثے میں 6 لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ دو سنگین طور پر زخمی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ تین لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ پانچ دیگر زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تین لوگوں نے یہاں دم توڑ دیا۔ وہیں دو زخمی لوگوں کو علاج کے لیے گورکھپور بھیجا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کشی نگر حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کے علاج کے لیے افسروں کو ہدایات دی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔