یوپی: بارش و ژالہ باری سے کسانوں کی فصل کو بھاری نقصان

ضلع میں گزشتہ چھ دنوں سے تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ بارش و ژالہ باری کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے۔ اس سے کسانوں کی کھیتوں میں مٹر، چنا، سرسوں و مسور کی لہلہاتی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

ژالہ باری، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ژالہ باری، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

للت پور:: اترپردیش کے ضلع للت پور میں گزشتہ 6 دنوں سے لگاتار ہو رہی بے موسم بارش و ژالہ باری سے کسانوں کی فصلوں کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ ضلع میں گزشتہ چھ دنوں سے تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ بارش و ژالہ باری کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے۔ اس سے کسانوں کی کھیتوں میں مٹر، چنا، سرسوں و مسور کی لہلہاتی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ وہیں گیہوں کے کھیتوں میں پانی بھر گیا جس سے اس کے پیلے پڑنے کا خدشہ ہے۔

ضلع کے کسانوں کے مطابق تیار مٹر کی فصل کو تقریباً 60 تا 70 فیصدی نقصان ہوا ہے۔ مٹر کی تقریباً پھلییاں آچکی تھیں لیکن پانی کی وجہ سے مٹر کی فصل کھیتوں میں گر گئی ہے۔ انہوں نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ ضلع انتظامیہ ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگا کر انہیں معاوضہ دے کر ان کی مالی مدد ضرور کرے گا۔


قابل ذکر ہے کہ اس سال ان فصلوں کی بوائی کے وقت کسانوں کو کھاد کی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کسی طرح بیج کو کھیتوں میں بونے میں کامیاب ہوئے کسانوں کو اچھے مانسوں کی وجہ سے بہتر فصل کی امید تھی لیکن اس بے موسم بارش و ژالہ باری کے قہر نے کسانوں کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ اور ان کے ماتھے پر شکن کے بل نظر آرہے ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔