یوپی انتخابات: اکھلیش-راجہ بھیا کے مابین ٹوئٹر جنگ

ایک ٹوئٹ میں اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ کنڈا اسمبلی حلقہ میں فرضی ووٹنگ ہوئی ہے جہاں سے راجہ بھیا امیدوار ہیں۔

اکھلیش یادو اور راجہ بھیا، تصویر آئی اے این ایس
اکھلیش یادو اور راجہ بھیا، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اور سابق وزیر رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجہ بھیا کے درمیان ٹوئٹر پر جنگ چھڑ گئی ہے۔ ایک ٹوئٹ میں اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ کنڈا اسمبلی حلقہ میں فرضی ووٹنگ ہوئی ہے جہاں سے راجہ بھیا امیدوار ہیں۔

اکھلیش یادو نے ثبوت کے طور پر ایک تصویر ٹوئٹ کی اور کنڈا میں الیکشن منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس ٹوئٹ کو کچھ دیر بعد ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ ایس پی سربراہ کے ٹوئٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راجہ بھیا نے ٹوئٹ کیا کہ اکھلیش نے جو ویڈیو ٹوئٹ کیا ہے وہ 2019 کے ہریانہ انتخابات کا ہے۔ راجہ بھیا نے کہا کہ سیاسی پارٹی کے قومی صدر اور سینئر سیاسی لیڈر اکھلیش جی کے ہوتے ہوئے سیاست میں ایسی نفرت اچھی نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔