یوپی انتخاب: پی ایم مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں بی جے پی کو چیلنج کریں گے اوم پرکاش راجبھر

سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے سربراہ اوم پرکاش راجبھر، جو اب سماجوادی پارٹی اتحاد کا حصہ ہیں، وارانسی کے شیوپور اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

اوم پرکاش راجبھر، تصویر آئی اے این ایس
اوم پرکاش راجبھر، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) سربراہ اوم پرکاش راجبھر نے پی ایم مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں بی جے پی کو چیلنج کرنے کا ذہن تیار کر لیا ہے۔ راجبھر اس وقت سماجوادی پارٹی اتحاد کا حصہ ہیں اور وہ وارانسی کے شیوپور پارلیمانی حلقہ سے 2022 کا اسمبلی انتخاب لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ تجویز پارٹی لیڈران کے ذریعہ رکھی گئی تھی اور سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کے مشورہ کے بعد اس کو آخری شکل دے دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جلد ہی اس سلسلے میں راجبھر کی پارٹی اعلان کر سکتی ہے۔ فی الحال شیوپور سیٹ پر یوپی کے وزیر انل راجبھر کا قبضہ ہے۔ اوم پرکاش راجبھر کے بی جے پی سے الگ ہونے کے بعد 2019 میں انل راجبھر کو راجبھر طبقہ کے لیڈر کی شکل میں آگے بڑھایا گیا تھا۔


اس درمیان اپنا دل (کے) کی سربراہ کرشنا پٹیل کے وارانسی کے روہنیا اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اپنا دل کے کچھ لیڈروں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے خلاف سراتھو سے انتخاب لڑیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔