یوپی انتخابات: بی ایس پی کی نئی فہرست جاری، یوگی آدتیہ ناتھ سے مقابلہ کریں گے خواجہ شمش الدین

پارٹی نے اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے میں شامل پوروانچل کے 10 اضلاع کی 54 اسمبلی سیٹوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

یو این آئی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے دوران ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے سامنے گورکھپور صدر سیٹ سے خواجہ شمش الدین کو پارٹی کا امیدوار بنایا ہے۔ بی ایس پی کی جانب سے ہفتہ کو جاری امیدواروں کی فہرست میں شمش الدین کا نام بھی شامل ہے۔ پارٹی نے اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے میں شامل پوروانچل کے 10 اضلاع کی 54 اسمبلی سیٹوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

چھٹے مرحلے کے لئے الیکشن کمیشن نے جمعہ کو ہی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ بی ایس پی کی فہرست میں شامل اہم سیٹوں میں گورکھپور شہر کے علاوہ کشی نگر ضلع کی فاضل نگر سیٹ سے پارٹی کے امیدوار کے طور پر سنتوش تیواری کا نام شامل ہے۔ تیواری اس سیٹ پر ایس پی امیدوار سوامی پرساد موریہ کو چیلنج پیش کریں گے۔ موریہ نے حال ہی میں یوگی کابینہ سے استعفی دے کر بی جے پی چھوڑ ایس پی کی رکنیت حاصل کی ہے۔


بی ایس پی نے گورکھپور کی چلوپار سیٹ سے راجندر سنگھ کو امیدوار بنایا ہے۔ سنگھ اس سیٹ پر بی ایس پی کے قدآور رہنما رہے و حال ہی میں ایس پی میں شامل ہوئے ونئے شنکر تیواری کے سامنے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ ونئے شنکر تیواری اس سے پہلے بی ایس پی کی ٹکٹ پر ہی ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔بی ایس پی نے گورکھپور کی چلوپار سیٹ سے راجندر سنگھ کو امیدوار بنایا ہے۔سنگھ اس سیٹ پر بی ایس پی کے قدآوررہنما رہے و حال ہی میں ایس پی میں شامل ہوئے ونئے شنکر تیواری کے سامنے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ونئے شنکر تیواری اس سے پہلے بی ایس پی کی ٹکٹ پرہی ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔