یوپی انتخابات: اپرنا یادو نے اٹاوہ میں نہیں ڈالا ووٹ

اتوار کو ملائم یادو کے چھوٹے بیٹے پرتیک یادو اور ان کی اہلیہ اپرنا یادو ووٹ ڈالنے کے لیے نہیں آئے، حالانکہ ان کے حامی شام تک ان کا انتظار کرتے رہے۔ ملائم کی دوسری بیوی سادھنا گپتا نے بھی ووٹ نہیں دیا۔

اپرنا یادو، تصویر آئی اے این ایس
اپرنا یادو، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں جب پورا یادو خاندان ایک ساتھ ووٹ ڈالنے کے لیے نکلا تو کچھ اہم اراکین غیر حاضر تھے۔ اتوار کو ملائم سنگھ یادو کے چھوٹے بیٹے پرتیک یادو اور ان کی اہلیہ اپرنا یادو ووٹ ڈالنے کے لیے نہیں آئے، حالانکہ ان کے حامی شام تک ان کا انتظار کرتے رہے۔ ملائم کی دوسری بیوی سادھنا گپتا نے بھی ووٹ نہیں ڈالا۔ یہ پہلا موقع ہے جب سادھنا گپتا، پرتیک اور اپرنا یادو نے ووٹنگ سے فاصلہ بنائے رکھا۔

ذرائع کے مطابق اپرنا یادو کے گزشتہ ماہ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد سے ان کے یادو خاندان سے تعلقات میں تلخی پیدا ہو گئی ہے۔ اپرنا یادو بی جے پی کے لیے انتخابی مہم چلا رہی ہیں اور ایس پی کے خلاف کھل کر بول رہی ہیں۔ ایس پی کے سینئر لیڈر پروفیسر رام گوپال یادو اور شیو پال یادو پہلے ہی اپرنا یادو کے اس فیصلے پر ناراضگی ظاہر کر چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔