یوپی : سیکولر ووٹوں کی تقسیم سے پھر بی جے پی کی بلے بلے

198 پالیکا انتخابات میں سے 77 پربی جے پی کو کامیابی ملی ہے جبکہ ایس پی 47 اور بی ایس پی کو 38 پرکامیابی ملی ہے اور ان دونوں کی سیٹوں کو جوڑدیا جائے تو وہ بی جے کی سیٹوں سے زیادہ ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اترپردیش بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے یہ بات بالکل واضح ہو گئی ہے کہ سیکولر ووٹ پھر بری طرح منقسم ہوئے ہیں اور اس تقسیم کا سیدھا فائدہ بی جے پی کو ہوا۔ بی ایس پی جس نے پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا تھا اس کی کارکردگی بی جے پی کو چھوڑ کر دیگر جماعتوں سے بہتر رہی ہے۔ بی ایس پی کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے بی جے پی کو ان انتخابات میں تو فائدہ ہوا ہی ہے لیکن اس سے بی ایس پی میں ایک نئی جان پڑی ہے تو یقینا اس کا فائدہ بی جے پی کو 2019کے عام انتخابات میں بھی ہوگا۔

اتر پردیش میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا یہ پہلا بڑا امتحان تھا جو انہوں نے کافی اچھے نمبروں سے پاس کر لیا ہے۔ اتر پردیش کے16 میونسپل کارپوریشن میں سے 14 پر بی جے پی نے جیت درج کی ہے۔ اس جیت سے یہ بات تو واضح ہو گئی ہے کہ ریاست میں بی جے پی کی پکڑ ڈھیلی نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے اتر پردیش میں حکومت کو لے کر یوگی کے کام کاج پر سوال کھڑے ہوتے رہے ہیں۔ گورکھپور کے اسپتال میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بچوں کی موت کا معاملہ ہو یا پھر بجلی کی بڑھی شرحیں ہوں ہر محاذ پر بی جے پی ناکام رہی ہے۔ ان نتائج نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ پارلیمنٹ سے لے کر پنچایت تک بی جے پی کا قبضہ ہے۔

واضح رہے 198 پالیکا انتخابات میں سے 77 پربی جے پی کو کامیابی ملی ہے جبکہ ایس پی 47 اور بی ایس پی کو 38 پرکامیابی ملی ہے اور ان دونوں کی سیٹوں کو جوڑ لیا جائے تو وہ بی جے کی سیٹوں سے زیادہ ہیں۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔