یوپی: دلتوں کو نوراتری کے موقع پر مورتیاں لگانے سے روکا گیا، پردھان نے حکام سے کی شکایت، گاؤں میں کشیدگی

اعلیٰ حکام نے گاؤں کے باشندگان کو یقین دہانئی کرائی ہے کہ آپ لوگ مورتیاں لگانے کی تیاری کریں، قصورواروں پر کارروائی کی جائے گی۔

تصویر بشکریہ این ڈی ٹی وی
تصویر بشکریہ این ڈی ٹی وی
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: اتر پردیش کے ایک گاؤں میں دلتوں کو نوراتری کے دوران مورتی لگانے سے روکنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ معاملہ ریاست کے مہوبا ضلع کا ہے، جہاں دلتوں کو ایک خاص ذات کی طرف سے منع کیا جا رہا ہے کہ وہ نوراتری پر مورتیاں نہ لگائیں۔ اس کے بعد دلتوں نے اعلیٰ حکام سے شکایت کی ہے۔ گاؤں پردھان بھی دلتوں کے ساتھ اعلیٰ حکام کو درخواست دینے پہنچی تھیں۔

معاملہ مہوبہ ضلع کے کل پہاڑ کوتوالی علاقے کے تحت راوت پورہ خورد گاؤں کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہاں ایک خاص ذات کے لوگوں نے گاؤں کے دلتوں کو مورتی لگانے سے منع کر دیا ہے۔ اس کو لے کر گاؤں میں جھگڑا زیادہ نہ بڑھے، اس لیے گاؤں کی پردھان اوما دیوی یادو نے محاذ سنبھال لیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ متاثرہ افراد کی طرف سے شکایت دینے کے لیے ایس ڈی ایم اور سرکل آفیسر کے پاس پہنچیں۔


اعلیٰ حکام نے گاؤں کے باشندگان کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ مورتی کی تنصیب کے کام میں لگ جائیں اور تیاریاں کریں۔ جو بھی مورتیوں کو نصب کرنے میں روکاوٹ ڈالے گا اس کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔