نہ ویکسین ، نہ آکسیجن اور نہ ہی دوائیاں لیکن یوگی کے جھوٹے دعووں میں کمی نہیں: للّو

کیا وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کو اپنی پارلیمانی سیٹ لکھنئو سمیت پوری ریاست کے شمشانوں میں چتاوں سے اٹھتی لپٹیں نظرنہیں آئیں؟

فائل علامتی تصویر
فائل علامتی تصویر
user

یو این آئی

اترپردیش کانگریس کے صدر اجئے کمارللو نے الزام لگایا کہ یوگی حکومت نے دیہی و قصباتی علاقوں میں فرضی جانچ کی بدولت عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے تعریف حاصل کی ہے جبکہ زمینی حقیقت یہ ہے کہ ریاست میں نہ ویکسین ہے، نہ آکسیجن ہے اورنہ ہی دوائیاں، پھربھی اس کے جھوٹے دعووں میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔

مسٹرللو نے ایک بیان میں کہا کہ اعدادوشمار میں ہیراپھیری کرنے والے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کرنے والے وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کوکیااپنی پارلیمانی سیٹ لکھنئو سمیت پوری ریاست کے شمشانوں میں چتاوں سے اٹھتی لپٹیں نظرنہیں آئیں۔ وزیردفاع جس طرح وزیراعلیٰ کی تعریف کررہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ انسانی ہمدردی سےان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔


انہوں نے کہا کہ گاووں قصبوں میں کورونا کے سبب مسلسل اموات ہورہی ہیں۔ گنگا کی لہریں اپنوں کی لاشیں سمیٹنے کے لئے مجبورہیں۔ کورونا انفیکشن کوہیراپھیری بھرے اعدادوشمار سے کنٹرول کرنے کاقابل مذمت کھیل کھیل کر حکومت انسانیت کے ساتھ قدم قدم پر گناہ کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت کو سمجھ لیناچاہیے کہ جھوٹی تعریف اورفرضی اعدادوشمار سے اموات اورمتاثرین کی تعداد کم بتاکر گمراہ کرسکتے ہیں لیکن اسے کنٹرول نہیں کرسکتے ہیں۔ فرضی دعووں، ہیراپھیری بھرے اعدادوشمار سے باہر آکر مسٹر یوگی زمینی سچائی کاسامنا کرتے ہوئے اپنے آئینی اوراخلاقی فرض کو اداکریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔