یوپی کے کابینہ وزیر نند گوپال گپتا نندی مجرم قرار، ایک سال کی سزا

یوپی کی الہ آباد کی ایک عدالت نے اتر پردیش کے کابینہ وزیر نند گوپال گپتا نندی کو 2014 کے ایک معاملے میں مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے وزیر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

الہ آباد: یوپی کی الہ آباد کی ایک عدالت نے اتر پردیش کے کابینہ وزیر نند گوپال گپتا نندی کو 2014 کے ایک معاملے میں مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے وزیر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔ تاہم، عدالت نے سزا کے خلاف اپیل کرنے کے لیے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے نندی کو درج فہرست ذات برادری کے افراد پر مبینہ مظالم کے الزام سے بھی بری کر دیا۔ عدالت نے نندی اور دیگر دو کو 20000 روپے کے دو مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

اسپیشل جج (ایم پی/ایم ایل اے کورٹ) دنیش چندر شکلا نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر گلاب چندر اگرہری، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سشیل کمار ویش اور نندی کے وکیلوں کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ حکم جاری کیا۔ نندی کے ساتھ مجرم ٹھہرائے گئے نیرج گپتا، نظام الدین اور کمال کو عدالت نے بری کر دیا۔


وینکٹ رمن شکلا نامی شخص نے نندی اور دیگر کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 3 مئی 2014 کو نندی کے اکسانے پر سماج وادی پارٹی کے کارکنوں پر حملہ کیا گیا اور ان کے خلاف ذات پر مبنی الفاظ استعمال کئے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔