یوپی بورڈ کے نتائج جاری، 10ویں کے 89.55 فیصد، 12ویں کے 82.60 فیصد طلباء کامیاب

یوپی بورڈ نے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے 2024 کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ ثانوی تعلیمی کونسل (یو پی بورڈ) کے سکریٹری دیبیاکانت شکلا نے الہ آباد میں واقع ہیڈکوارٹر میں نتائج کا اعلان کیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

user

قومی آوازبیورو

الہ آباد: یوپی بورڈ کی جانب سے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے سال 2024 کے امتحانات کے نتائج ہفتہ کو جاری کر دئے گئے۔ ثانوی تعلیمی کونسل (یو پی بورڈ) کے سکریٹری دیبیاکانت شکلا نے الہ آباد (پریاگراج) میں واقع بورڈ کے ہیڈکوارٹر میں نتائج کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہائی اسکول کے 89.55 فیصد طلباء کامیاب قرار دئے گئے، جبکہ انٹرمیڈیٹ 82.60 فیصد طلباء کامیاب رہے۔ سیتا پور کی پراچی نگم نے دسویں جماعت میں ٹاپ کیا ہے، جبکہ انٹرمیڈیٹ میں بھی سیتاپور کے ہی شبھم ورما سرفہرست رہے۔ ہائی اسکول میں دیپیکا سونکر دوسرے، جبکہ نویا سنگھ تیسرے مقام ہر رہی۔ انٹرمیڈیٹ میں باغپت کے وشنو چودھری، امروہہ کی کاجل سنگھ اور سیتا پور کے کشش موریہ دوسرے نمبر پر رہے۔


سکریٹری نے کہا کہ اس بار یوپی بورڈ کے امتحانات 22 فروری سے شروع ہوا اور 9 مارچ تک جاری رہے تھے ۔ اس کے بعد ریاست بھر میں 16 سے 31 مارچ تک کاپیوں کی جانچ کا کام جاری رہا۔ تعلیمی سال 2023-24 میں یوپی بورڈ کے امتحان کے لیے 55 لاکھ سے زیادہ طلباء نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ ان میں دسویں جماعت کے 29,47,311 اور 12ویں جماعت کے 25,77,997 طلباء شامل تھے۔ 3,24,008 طلباء نے امتحان ترک کر دیا۔

یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تمام کامیاب طلباء مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’ثانوی تعلیمی کونسل اتر پردیش کی 10ویں اور 12ویں جماعت میں کامیاب تمام طلباء، ان کے والدین اور اساتذہ کو دلی مبارک باد۔ آپ سبھی ’نئے اتر پردیش‘ کا سنہری مستقبل ہیں۔ اسی طرح محنت، لگن اور صبر کے ساتھ زندگی کے ہر امتحان میں کامیاب ہوں، یہی میری تمنا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔