یوپی بورڈ 10ویں جماعت کے نتائج کا اعلان، کل 89.78 فیصد طلبا کامیاب، پریانشی سونی بنی ٹاپر

یوپی بورڈ کی جانب سے 12ویں کے بعد 10ویں جماعت کے نتائج کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سال 10ویں کے کل 89.78 فیصد طلبا کو کامیاب قرار دیا گیا ہے

یو پی بورڈ / سوشل میڈیا
یو پی بورڈ / سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

الہ آباد: یوپی بورڈ نے 10ویں جماعت کے نتائج کا آج اعلان کر دیا۔ اس سال دسویں کے امتحان میں کل 89.78 فیصد لڑکے اور لڑکیاں کامیاب ہوئے ہیں۔ امتحان میں لڑکوں کے پاس ہونے کا تناسب 86.64 فیصد اور لڑکیوں کا پاس ہونے کا تناسب 93.34 فیصد رہا۔ خیال رہے کہ اس سال 29 لاکھ سے زیادہ طلباء نے دسویں جماعت کا امتحان دیا تھا۔ سیتا پور کی طالبہ پریانشی سونی نے یوپی بورڈ 10ویں کے امتحان میں 600 میں سے 590 نمبر حاصل کر کے ریاست میں ٹاپ کیا ہے۔

یوپی بورڈ کی سرکاری ویب سائٹس پر طلبا اپنا تنیجہ دیکھ سکتے ہیں۔ اس بار یوپی بورڈ کے امتحان میں خاص بات یہ ہے کہ محکمہ نے نتیجہ جلد اعلان کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ اس کے پیچھے سب سے بڑی وجہ وقت پر امتحان کے بعد فوری تشخیص ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ یوپی بورڈ کے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات 16 فروری سے شروع ہوئے اور 4 مارچ تک چلے۔ اس کے بعد 18 مارچ سے جوابی کاپیوں کی جانچ کا کام شروع ہوا۔ پہلی بار، تشخیص کا کام کم سے کم وقت میں صرف 14 دنوں میں مکمل کیا گیا۔


اس بار سب سے زیادہ سے زیادہ ممتحن تشخیص کے کام میں مصروف تھے۔ اتوار اور تعطیلات کے دن بھی ریاست بھر میں 258 تشخیصی مراکز پر جانچ کا کام کیا گیا۔ اس سے نتیجہ کی فوری تیاری کی راہ ہموار ہوئی۔ تشخیص کے بعد نتائج کے عمل کے لیے رازداری کے ساتھ ڈیٹا فیڈنگ کی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔