یو پی بی جے پی کے صدر بھوپندر چودھری عہدہ وزارت سے مستعفی

بھوپندر سنگھ چودھری نے منگل کے روز بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ کئی وزرا اور ایم ایل اے بھی ان سے ملنے پہنچ چکے ہیں۔

یو پی بی جے پی کے صدر بھوپندر چودھری / تصویر ٹوئٹر / @Bhupendraupbjp
یو پی بی جے پی کے صدر بھوپندر چودھری / تصویر ٹوئٹر / @Bhupendraupbjp
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: اتر پردیش بی جے پی کے صدر بھوپندر چودھری نے پیر کے روز اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے ایک دن بعد منگل کے روز پنچایتی راج وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے خود ٹوئٹ کر کے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ریاستی صدر کی حیثیت سے فریضہ انجام دینے کے لئے آج کابینہ سے استعفی دے دیا۔

بھوپندر چودھری نے کہا ’’اپنی پہلی اور دوسری مدت کار میں بالترتیب وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور کابینی وزیر کے طور پر ریاست کے لوگوں کی خدمت کے مواقع فراہم کرنے اور وقتاً فوقتاً دی گئی ہدایات کے لئے وزیر اعلیٰ اور متعدد مواقع پر متاثر کن رہنمائی اور آشیرواد کے لیے وزیراعظم کا تہہ دل سے شکریہ۔‘‘


خیال رہے کہ آج یعنی منگل کے روز یوگی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس سے قبل ہی بھوپندر سنگھ چودھری نے وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ بھوپندر سنگھ چودھری بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں تنظیم کے تمام عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں۔

اب وہ صرف ریاستی صدر کے عہدے پر تعینات رہیں گے۔ بھوپندر سنگھ چودھری نے منگل کے روز بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ کئی وزرا اور ایم ایل اے بھی ان سے ملنے پہنچ چکے ہیں۔ ان کا عہدیداروں کے ساتھ ساتھ بی جے پی لیڈروں اور کارکنوں سے ملاقات کا پروگرام ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔