یوپی اسمبلی انتخابات: اکھلیش آج اناؤ میں چار جلسوں سے خطاب کریں گے

ایس پی کے میڈیا سیل کے ذریعہ جاری کردہ پروگرام کے مطابق، اکھلیش منگل کو صبح 11:20 بجے اناؤ کے جی آئی سی گراؤنڈ پہنچیں گے۔ یہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کر کے ضلع میں مہم کا آغاز کریں گے

اکھلیش یادو
اکھلیش یادو
user

یو این آئی

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو اتر پردیش میں ممکنہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کی انتخابی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے آج اناؤ ضلع میں چار عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ ایس پی کے میڈیا سیل کے ذریعہ جاری کردہ پروگرام کے مطابق، اکھلیش منگل کو صبح 11:20 بجے اناؤ کے جی آئی سی گراؤنڈ پہنچیں گے۔ یہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کر کے ضلع میں مہم کا آغاز کریں گے۔

اس کے بعد، ایس پی صدر دوپہر 01:00 بجے اناؤ ضلع کے صفی پور اسمبلی حلقہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ صفی پور میں ان کے جلسہ عام کا اہتمام محلہ کجیانہ میں کیا گیا ہے۔ یہاں سے دن میں 02:00 بجے وہ بانگر مئو اسمبلی حلقہ میں جلسہ عام میں شرکت کے لیے شانتی رائس مل میں واقع گراؤنڈ پہنچیں گے۔ اس کے بعد اکھلیش شام 4:00 بجے اناؤ ضلع کی موہان (ایس سی) اسمبلی سیٹ پر انتخابی مہم کے لیے جائیں گے۔ یہاں وہ عشرت پور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔