یوپی انتخاب: علی گڑھ میں پرینکا گاندھی پر عوام نے کی پھولوں کی بارش

علی گڑھ میں پرینکا گاندھی کے روڈ شو کے دوران لوگوں میں زبردست جوش دیکھنے کو ملا، پرینکا نے لوگوں میں پارٹی کا ’سنکلپ پتر‘ تقسیم کیا اور وعدہ کیا کہ کانگریس اپنے ہر وعدے کو پورا کرے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کانگریس جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی کا قافلہ آج علی گڑھ میں پوری شان کے ساتھ نکلا۔ ہفتہ کے روز قصبہ میں روڈ شو کرتے ہوئے انھوں نے اِگلاس اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار پریتی دھنگر کے لیے عوام سے ووٹ کی اپیل کی اور کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت تشکیل پانے کی صورت میں نہ صرف خواتین کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے نظامِ قانون کو بہتر بنائے گی، بلکہ ریاست میں نوجوانوں، کسانوں و مزدوروں کے مسائل کا بھی حل نکالا جائے گا۔

علی گڑھ میں پرینکا گاندھی کے روڈ شو کے دوران لوگوں میں زبردست جوش دیکھنے کو ملا۔ عوام نے کئی مقامات پر پرینکا گاندھی کے اوپر پھولوں کی بارش کی۔ پرینکا گاندھی نے لوگوں کے درمیان پارٹی کا ’سنکلپ پتر‘ تقسیم کیا اور وعدہ کیا کہ کانگریس اپنے ہر وعدے کو پورا کرے گی۔


گونڈا روڈ سے پرینکا گاندھی کا قافلہ قصبہ میں دوپہر تقریباً ایک بجے پہنچا۔ قصبہ کے چوراہے پر پہنچ کر پرینکا گاندھی نے پارٹی امیدوار پریتی دھنگر کو اپنی گاڑی میں بٹھا لیا اور ساتھ میں روڈ شو کیا۔ پرانی تحصیل روڈ سے ان کا قافلہ گزرا تو دکانوں کے باہر کھڑے ہو کر لوگوں نے ہاتھ ہلا کر ان کا استقبال کیا اور پھولوں کی بارش کی۔ پرانی تحصیل روڈ سے قافلے کو گونڈا روڈ واقع پتھواری مندر تک پہنچنے میں تقریباً نصف گھنٹے کا وقت لگ گیا۔ پتھواری مندر کے پاس کانگریس امیدوار پریتی دھنگر گاڑی سے اتر گئیں اور پھر پرینکا گاندھی علی گڑھ کی طرف بڑھ گئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */