یوپی اسمبلی الیکشن 2022: سماجوادی پارٹی کی ’سیاسی حکمت عملی‘ پر مایاوتی کا شدید حملہ

مایاوتی کے مطابق ایس پی کے خود غرضانہ روش، تنگ نظری اور دلت مخالف سوچ و طرزعمل کے تلخ تجربوں کے بعد تمام اہم اور بڑی پارٹیاں اسمبلی انتخابات میں اس سے کنارہ کشی اختیار کرنے کو بہتر سمجھ رہی ہیں۔

مایاوتی، تصویر @Mayawati
مایاوتی، تصویر @Mayawati
user

یو این آئی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے جمعہ کو سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سال 2022کے اسمبلی انتخابات میں چھوٹی پارٹیوں سے اتحاد کی حکمت عملی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی اپنی خود غرضانہ روش وتنگ نظری کی وجہ سے اس بات کو مجبور ہوئی ہے کہ وہ چھوٹی پارٹیوں سے اتحاد کرے۔ آج اپنے ایک ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’سماج وادی پارٹی کے خود غرضانہ روش،تنگ نظری اور خاص کر دلت مخالف سوچ اور طرزعمل وغیرہ کے تلخ تجربوں کے بعد تمام اہم اور بڑی پارٹیاں اسمبلی انتخابات میں اس سے کنارہ کشی اختیار کرنے کو ہی بہتر سمجھ رہی ہیں۔جو کہ اکدم واضح ہے۔‘‘

اپنے ٹوئٹ میں بی ایس پی سپریمو نے مزید لکھا ہے’’یہی وجہ ہے کہ سماج وادی پارٹی نے آنے والے الیکشن میں کسی بھی پارٹی کے ساتھ الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے چھوٹی پارٹیوں سے اتحاد کا فیصلہ کیا ہے۔بی ایس پی سپریمو نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا ایس پی کی لاچاری نہیں تو اور کیا ہے؟‘‘ قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے اعلان کیا تھا کہ پارٹی آنے والے اسمبلی انتخابات میں چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کر کے الیکشن لڑے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔