یوپی: بی جے پی لیڈر سمیت تین ملزمان کے خلاف فریب دہی کا کیس درج

پولیس نے شکایت کی بنیاد پر روی پرتاپ سنگھ و ان کے رشتہ دار ویبھو سنگھ ساکن اعظم گڑھ و روپاپور گاوں کے شیش نرائن مشرا سمیت تین ملزمان کے خلاف فریب دہی کا کیس درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ایف آئی آر، تصویر آئی اے این ایس
ایف آئی آر، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس نے منگل کو آئی اے ایس کے بھائی کی شکایت پر اس کے حقیقی ماموں بی جے  پی لیڈر سمیت تین لوگوں کے خلاف فریب دہی کا کیس درج کیا ہے۔ ڈی ایس پی (سرکل افسر) سٹی سبودھ گوتم نے آج بتایا کہ اکشے سنگھ نے شکایت دے کر الزام عائد کیا ہے کہ تھانہ سٹی علاقے روپاپور گاوں میں اس کی زمین تھی، جس کی دیکھ ریکھ روی پرتاپ سنگھ کرتے تھے جہاں روی پرتاپ سنگھ نے اپنے رشتہ دار ویبھو سنگھ کے تعاون سے سال 2013 میں دوسرے کے نام بعینامہ کر دیا۔

پولیس نے شکایت کی بنیاد پر روی پرتاپ سنگھ و ان کے رشتہ دار ویبھو سنگھ ساکن اعظم گڑھ و روپاپور گاوں کے شیش نرائن مشرا سمیت تین ملزمان کے خلاف فریب دہی کا کیس درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ واضح کر دیں کہ آئی ایس ابھے سنگھ کے ماموں بی جے پی لیڈر روی پرتاپ سنگھ ہیں، جو ان کا کام یہاں دیکھتے ہیں۔ ابھے سنگھ کے بھائی اکشے سنگھ اس سے قبل بھی اپنے ماموں بی جے پی لیڈر روی پرتاپ سنگھ پر کیس درج کرا چکے ہیں، جس میں انہیں جیل جانا پڑا تھا۔ا ب پھر اکشے سنگھ نے تھانہ سٹی کوتوالی میں شکایت دے کر اپنے ماموں بی جے پی لیڈر سمیت تین ملزمان کے خلاف کیس درج کرایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔