پنجاب میں بھارت جوڑو یاترا: راہل گاندھی نے فتح گڑھ صاحب میں گرودوارہ اور درگاہ پر لگائی حاضری، کہا- ’یاترا بھائی چارے کے لیے شروع کی‘

فتح گڑھ صاحب میں راہل گاندھی نے کہا کہ وہ (بی جے پی) ایک ذات کو دوسری ذات سے، ایک زبان کو دوسری زبان سے لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ملک کا ماحول خراب کر دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر /&nbsp;<a href="https://twitter.com/INCIndia">@INCIndia</a></p></div>

تصویر ٹوئٹر /@INCIndia

user

قومی آوازبیورو

فتح گڑھ صاحب: راہل گاندھی کی قیادت میں جاری کانگریس پارٹی کی 'بھارت جوڑو یاترا' پنجاب میں داخل ہو چکی ہے اور ریاست میں یاترا شروع کرنے سے قبل آج راہل گاندھی نے گرودوارا فتح گڑھ صاحب میں حاضری لگائی۔ اس دوران کانگریس کے کئی بڑے لیڈران ان کے ساتھ موجود تھے۔ اس سے پہلے راہل گاندھی نے امرتسر کے منگل کو گولڈن ٹیمپل کا بھی دورہ کیا تھا۔

فتح گڑھ صاحب میں راہل گاندھی نے کہا کہ وہ (بی جے پی) ایک ذات کو دوسری ذات سے اور ایک زبان کو دوسری زبان سے لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ملک کا ماحول خراب کر دیا ہے۔ ہم نے سوچا کہ ملک کو محبت، اتحاد اور بھائی چارے کا راستہ دکھایا جائے۔ چنانچہ ہم نے یہ سفر شروع کیا۔


فتح گڑھ صاحب میں راہل گاندھی نے گرودوارہ کے علاوہ حضرت سیف الدین فاروقی کے روزہ پر بھی حاضری لگائی۔ سرہند میں بس اسٹینڈ کے پاس پرچم کو پنجاب کے ذمہ داروں کے سپرد کیا گیا۔ اس کے بعد بھارت جوڑو یاترا شروع ہوئی۔

راہل گاندھی نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ کانگریس پارٹی کے لیڈر ہزاروں کلومیٹر پیدل چل رہے ہیں لیکن میں کہتا ہوں کہ ملک کا ہر کسان روزانہ پیدل چلتا ہے، کسان ہم سے زیادہ پیدل چلتا ہے۔ خیال رہے کہ 'بھارت جوڑو یاترا' کو زبردست عوامی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ اس یاترا میں روزانہ ہزاروں لوگ شرکت کر رہے ہیں۔ یاترا میں راہل گاندھی کو لے کر لوگوں میں زبردست جوش و خروش ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔