اتر پردیش: 47 سالہ شادی شدہ بی جے پی لیڈر سماجوادی پارٹی لیڈر کی 26 سالہ بیٹی کے ساتھ فرار!

ملزم بی جے پی لیڈر آشیش شکلا کی عمر 47 سال ہے جب کہ سماجوادی پارٹی لیڈر کی بیٹی محض 26 سال کی ہے، اتنا ہی نہیں آشیش پہلے سے شادی شدہ ہیں اور دو بچوں کے باپ ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے ہردوئی ضلع میں بی جے پی لیڈر آشیش شکلا سماجوادی پارٹی کے ایک سینئر لیڈر کی بیٹی کو لے کر فرار ہو گئے ہیں۔ اس معاملے میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد تنازعہ بڑھنے پر بی جے پی نے آشیش کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگا کر پارٹی سے نکال دیا ہے اور سبھی عہدوں سے بھی انھیں دستبردار کر دیا گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق بی جے پی لیڈر آشیش شکلا 47 سال کے ہیں، جبکہ سماجوادی پارٹی کے ایک سینئر لیڈر کی بیٹی محض 26 سال کی ہے جس کے ساتھ آشیش فرار ہوئے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آشیش پہلے سے شادی شدہ ہیں اور انھیں 21 سال کا ایک بیٹا اور 7 سال کی ایک بیٹی بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق جب لڑکی کے گھر والوں نے اس کی شادی طے کی تو دونوں بغیر کسی کو بتائے فرار ہو گئے۔


اس معاملے کے طول پکڑنے کے بعد اپنی بدنامی سے بچنے کے لیے بی جے پی نے آناً فاناً میں آشیش شکلا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انھیں پارٹی سے معطل کر دیا۔ بی جے پی کے ہردوئی ضلع میڈیا انچارج گنگیش پاٹھک نے اس سلسلے میں صحافیوں کو بتایا کہ پارٹی کے شہر جنرل سکریٹری رہے آشیش شکلا کو معطل کر دیا گیا ہے اور انھیں سبھی عہدوں سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

گنگیش پاٹھک کا کہنا ہے کہ پارٹی کی پالیسی کے خلاف کام کرنے اور اخلاق میں گراوٹ کے سبب ان سے سبھی عہدے چھین لیے گئے ہیں، اور ان کی بنیادی رکنیت بھی رد کر دی گئی ہے۔ آشیش شکلا کو اب پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ پولیس آشیش کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے پوری طرح آزاد ہے۔ اس معاملے میں پولیس کی جانچ چل رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔