ضمنی انتخابات: ایک لوک سبھا اور 6 اسمبلی سیٹوں پر 27 فروری کو ڈالے جائیں گے ووٹ، ریزلٹ 2 مارچ کو

محمد فیضل کو حال ہی میں مرکز کے زیر انتظام خطہ لکشدیپ کی ایک عدالت نے قتل کی کوشش کے معاملے میں قصوروار ٹھہرایا تھا، جس کی وجہ سے لکشدیپ (ایس ٹی) لوک سبھا سیٹ خالی ہو گئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>الیکشن کمیشن، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

الیکشن کمیشن، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج (18 جنوری) تین ریاستوں تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ ایک لوک سبھا سیٹ اور 6 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب کرانے کا اعلان بھی کیا۔ یہ ضمنی انتخابات 7 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں ہوں گے۔ ان سبھی سیٹوں پر 27 فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور نتائج کا اعلان 2 مارچ کو کیا جائے گا۔

جن سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں ان میں لکشدیپ (ایس ٹی) لوک سبھا سیٹ ہے۔ علاوہ ازیں اسمبلی سیٹوں میں اروناچل پردیش کی لملا، جھارکھنڈ کی رام گڑھ، تمل ناڈو کی ایروڈ (ایسٹ)، مغربی بنگال کی ساگرڈگہی، مہاراشٹر کی قصبہ پیٹھ اور چنچواڑ شامل ہیں۔ لکشدیپ (ایس ٹی) لوک سبھا سیٹ پر رکن پارلیمنٹ محمد فیضل کو نااہل قرار دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ضمنی انتخاب کرایا جا رہا ہے۔ محمد فیضل کو حال ہی میں مرکز کے زیر انتظام خطہ کی ایک عدالت نے قتل کی کوشش کے معاملے میں قصوروار ٹھہرایا تھا۔


واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے آج ہی تین ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ تریپورہ میں 16 فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے، جبکہ میگھالیہ اور ناگالینڈ میں ووٹنگ کے لیے 27 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ تینوں ہی ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی 2 مارچ کو ہوگی۔ یعنی اسمبلی انتخابات اور ضمنی انتخابات کے نتائج ایک ہی دن برآمد ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔