’جب تک تینوں بھائی باہر نہیں آئیں گے، کوئی جشن نہیں منائے گا‘، سنجے سنگھ کی ضمانت پر بیوی انیتا کا بیان

انیتا سنگھ نے اپنے شوہر سنجے سنگھ کی ضمانت کے بعد کہا کہ ابھی یہ جدوجہد بہت طویل ہے، جب تک تینوں بھائی (کیجریوال، سسودیا، ستیندر جین) جیل سے باہر نہیں آتے، تب تک ہم کوئی جشن نہیں منائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>انیتا سنگھ، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/AnitaSingh_">@AnitaSingh_</a></p></div>

انیتا سنگھ، تصویر@AnitaSingh_

user

قومی آوازبیورو

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو آج اس وقت بڑی راحت ملی جب سپریم کورٹ نے دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں انھیں ضمانت پر رِہا کرنے کا حکم جاری کیا۔ اس خبر نے عام آدمی پارٹی (عآپ) کو بھی سکون کا احساس دلایا ہے اور سنجے سنگھ کی بیوی انیتا سنگھ کو بھی راحت ملی ہے۔ حالانکہ انیتا سنگھ نے اپنے شوہر کے ضمانت ملنے پر کسی بھی طرح کا جشن منانے سے انکار کر دیا ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’جب تک تین بھائی (اروند کیجریوال، منیش سسودیا اور ستیندر جین) باہر نہیں آئیں گے، کوئی جشن نہیں منائے گا۔‘‘

دراصل دہلی آبکاری پالیسی معاملہ میں ہی وزیر اعلیٰ کیجریوال، سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور سابق وزیر ستیندر جین بھی جیل میں قید ہیں۔ انیتا سنگھ نے ان تینوں کی رِہائی تک جشن نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے سنجے سنگھ کو ضمانت ملنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ابھی یہ جدوجہد طویل بہت طویل ہے۔ جب تک تینوں بھائی ہمارے باہر نہیں آتے، تب تک ہم کوئی جشن نہیں منائیں گے۔ عدلیہ کا بہت بہت شکریہ کہ انھوں نے ایک بڑی راحت دی ہے۔ آج وہ (سنجے سنگھ) باہر نہیں آئیں گے، کل تک آئیں گے۔‘‘


واضح رہے کہ سنجے سنگھ گزشتہ چھ ماہ سے جیل میں تھے۔ سپریم کورٹ میں ای ڈی نے آج ان کی ضمانت پر اعتراض نہیں کیا جس کے بعد سپریم کورٹ نے کہا کہ ان کی ضمانت منظور کی جاتی ہے اور ضمانت کی شرطیں ذیلی عدالت طے کرے گی۔ فی الحال سنجے سنگھ اسپتال میں داخل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔