اناؤ عصمت دری اور قتل: متأثرہ کے گاؤں میں چھایا سناٹا

اتر پردیش کے ضلع اناؤ کی عصمت دری متأثرہ کی دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں موت ہونے کے بعد بہار علاقے کے ہندو نگر بھاٹن کھیڑا گاؤں میں سناٹا چھایا ہوا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اناؤ: اترپردیش کے ضلع اناؤ کی عصمت دری متأثرہ کی دہلی کے صفدرجنگ اسپتال میں موت ہونے کےبعد بہار علاقے کے ہندو نگر بھاٹن کھیڑا گاؤں میں سناٹاچھایا ہوا ہے۔

متأثرہ کی لاش کےکسی بھی وقت گاؤں میں پہنچنے کے امکانات کو دیکھتے ہوئے پولیس کا پہرہ سخت کردیا گیاہے۔ گاؤں میں سیکورٹی اہلکار کے علاوہ میڈیا اہلکار کا اجتماع ہے۔ کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے گاؤں آنے کے امکانات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ مستعد ہے۔ موقع پر اڈیشنل ایسپی ونود کمار پانڈے اور اے ڈی ایم راکیش سنگھ کے علاوہ پولیس کے ریجنل افسر گورو ترپاٹھی موجود ہیں۔

اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔ گھر کے دروازے پر غموں سے نڈھال بیٹھے والد کے چہرے پر غم اور صاف دکھائی دےرہا ہے۔بزرگ والد نے انصاف اور سرکاری مدد ملنے کے سوال پر کہا ’’ میری بیٹی جینا چاہتی تھی اور ملزموں کو سزا دلانا چاہتی تھی۔مجھے روپیہ پیسہ مکان کچھ نہیں چاہئے،مجھے اس کا لالچ نہیں ہے۔ بس جن افراد نے بیٹی کو اس حالت میں پہنچایا ہے انہیں سخت سزا ملنی چاہئے۔
بزرگ باپ نے کہا کہ ان کے کنبے کو دلاسہ دینے نہ ایم ایل اے آئے اور نہ ہی کوئی افسرا ٓیا۔ ساتھ ہی کہا کہ ملزموں نے پیسے دے کر ہمیں انصاف سے محروم کرایا۔میرا مقدمہ بھی نہیں لکھا گیا تھا۔ عدالت کے حکم پر مقدمہ لکھا گیا تھا۔ پولیس لاپرواہی نہ کرتی تو یہ حالات نہ بنتے۔


اہل خانہ نے آخری رسومات کی اداگئی کے ضمن میں بتایا کہ ابھی کچھ پتہ نہیں چل رہا ہے۔ ساتھ ہی ایس ڈی ایم بیگھا پور دیا شنکر پاٹھک نے کہا کہ ابھی کچھ بتانہیں سکتے۔ جب اطلاع ہوگی بتایا جائےگا۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ جمعرات کو مقدمے کی پیروائی کے سلسلے میں رائے بریلی جانے کے لئے صبح گھر سے نکلی عصمت دری متأثرہ کو راستے میں ملزموں نے جلاکرمارنے کی کوشش کی تھی۔ ملزم کے چنگل سے بچنے کے لئے متأثرہ نے جلتی ہوئےجسم کے ساتھ 1800 میٹر تک دوڑتے ہوئے جان بچانے کےلئے مدد طلب کی تھی۔ بعد میں پولیس نے مقامی سمیر پور اسپتال میں داخل کرایا تھا جہاں اس نے پولیس کے سامنے اپنا بیان دیتے ہوئے ملزموں کے نام بھی بتائے تھے۔

مقامی اسپتال سے ضلع اسپتال اور پھر ٹراما سنٹر بھیج دیا گیا تھا۔ بعد میں بہتر علاج کے لئے متأثرہ کو لکھنؤ کے سول اسپتال سے دہلی کے صفدر جنگ اسپتال ائیر لفٹ کرایا گیا تھا ۔لیکن دہلی میں دوران علاج متأثرہجمعہ کی رات 11:40 منٹ پر زندگی کی جنگ ہارگئی۔پولیس نے سبھی پانچ ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔