اناؤ عصمت دری و قتل معاملہ کی جانچ مکمل، چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاری

گذشتہ 05 دسمبر کو بہار علاقے میں عصمت دری کے ملزموں نے عصمت دری متأثرہ کے بدن پر پٹرول ڈال کر اس وقت آگ لگا دی تھی جب وہ علی الصبح رائے بریلی اپنے وکیل سے ملنے کے لئے اسٹیشن کے لئے نکلی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اناؤ: اتر پردیش کے ضلع اناؤ کے بہار علاقے میں عصمت دری کی متأثرہ کو زندہ جلا دینے کے واقعہ میں جانچ کے بعد پولیس نے ملزموں کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاری میں ہے۔ پولیس جلد ہی عدالت میں چارج شیٹ فائل کرسکتی ہے۔

گزشتہ 05 دسمبر کو بہار علاقے میں عصمت دری کے ملزموں نے عصمت دری متأثرہ کے بدن پر پٹرول ڈال کر اس وقت آگ لگا دی تھی جب وہ علی الصبح رائے بریلی اپنے وکیل سے ملنے کے لئے اسٹیشن کے لئے نکلی تھی۔ دوران علاج متأثرہ زخموں کی تاب نہ لاسکی اور دہلی کے صفدر گنج اسپتال میں اس کا انتقال ہوگیا تھا۔


ایس پی وکرانت ویر نے بتایا کہ اس معاملے میں پانچ دسمبر کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ جس کی جانچ تشکیل شدہ ایس آئی ٹی ٹیم کر رہی تھی۔ ٹیم نے چانچ کر کے چارج شیٹ تیار کرلی ہے۔ چونکہ عدالت میں اس وقت چھٹی چل رہی ہے عدالت کے کھلتے ہی چارج شیٹ داخل کردی جائےگی۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار سبھی ملزمین کے خلاف جانچ کے دوران وافر ثبوت ملے ہیں۔ اس معاملے میں حکومت کی ہدایت پر جانچ کے لئے تشکیل شدہ ایس آئی ٹی نے معاملے میں گرفتار کر کے جیل بھیجے گئے پانچوں ملزمین سے 18 دسمبر کو 12 گھنٹے کی ریمانڈ پر لے کر پوچھ گچھ کی تھی۔


قابل ذکر ہے کہ متأثرہ نے زخمی حالت میں پولیس کو بیان دیتے ہوئے عصمت دری کے ملزمین شیوم ترویدی اور شبھم ترویدی کے ساتھ ہی ہری شنکر ترویدی، رام کشور ترویدی اور امیش واجپئی پر آگ لگانے کا الزام لگایا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔