بی جے پی کو ہرانے کے لئے اتحاد ناگزیر:اکھیلیش

اکھیلیش یادو نے کہا کہ سال 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں سب سے زیادہ 80سیٹیں اترپردیش میں ہیں اس لئے اترپردیش کی ذمہ داری بھی بڑی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

بی جے پی پر منفی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے بدھ کو کہا کہ لوک سبھا الیکشن میں فیصلہ کن رہنے والی اترپردیش کی 80 سیٹوں کو حاصل کرنے کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر رام منوہر لوہیا آڈیٹوریم میں سوشل میڈیا کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جےپی منفی سیاست کرنے کی عادی ہے۔ آئین اور جمہوریت پر خطرے میں ہے۔ سال 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں سب سے زیادہ 80سیٹیں اترپردیش میں ہے اس لئے اترپردیش کی ذمہ داری بھی بڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو بی جے پی کے جال میں نہیں پھنسنا ہے۔ سبھی 80سیٹوں پر بی جے پی کو  ہرانے کے لئے متحد ہونا ہوگا۔


یادو نے کہا کہ بی جے پی کا ترقی یافتہ ہندوستان کا دعوی جھوٹا ہے۔ بی جے پی کی 10سال کی حکومت میں کسان کی آمدنی دوگنی نہیں ہوئی۔ بے روزگاری بی جے پی کے لئے مسئلہ نہیں ہے۔ مہنگائی سے سبھی عاجز ہیں۔ نظم ونسق پوری طرح سے چوپٹ ہے۔ خواتین کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ بچیوں تک کی سیکورٹی نہیں ہے۔ نوجوانوں کے لئے روٹی۔روزگار کا نظم نہیں ہے۔ ہر طرف لوٹ مچی ہوئی ہے۔ تھانہ تحصیل سے لے کر اوپر تک بنا لین دین کے کوئی کام نہیں ہورہا ہے۔ ہر طرف لاقانونیت ہے۔

مسٹر یادو نے کہا کہ عام لوگوں کو طبی خدمات دستیاب نہیں ہیں۔ اسپتالوں میں علاج اور ادویات کے انتظامات پٹری پر نہیں ہیں۔ مریضوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ ریفر کرنے کے کھیل میں لوگ جان کی بازی ہار رہے ہیں۔ 108 اور ڈائل 102 ایمبولینس سروس مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔بین الاقوامی سطح کی یوپی ڈائل 100 پولیس سروس کو بھی بی جے پی نے 112 کر کے برباد کر دیا۔ سردی کی ٹھٹھرتی راتوں میں بھی غریبوں کے لیے الاؤ یا رات کی پناہ گاہ کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ عہدیداران جشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔


انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی پر کروڑوں لوگوں کا بھروسہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ (PDA)یعنی پسماندہ، دلت اور اقلیت سبھی بی جے پی حکومت کی ناانصافیوں، مظالم اور جبر کا شکار ہیں۔سماج وادی پارٹی ان کے حقوق اور عزت کی جنگ لڑ رہی ہے۔ آنے والے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں، سماج وادی پارٹی اور انڈیا کا اتحاد مل کر تمام 80 سیٹوں پر بی جے پی کو شکست دے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔