مرکزی وزیر مرلی دھرن کورونا وائرس سے متاثر

مرلی دھرن کو کورونا کے بارے میں اس وقت معلوم ہوا جب وہ بنگلورو کے سفر کے لئے ضروری کورونا ٹیسٹ کے لئے گئے۔ ان کا کوجیکوڈ کے اسپتال میں علاج چل رہا ہے، جہاں کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔

مرکزی وزیر وی مرلیدھر / تصویر آئی اے این ایس
مرکزی وزیر وی مرلیدھر / تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ترواننت پورم: مرکزی وزیر مملکت برائے خارجہ وی مرلی دھرن کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی آئی این ایس نے یہ اطلاع پارٹی ذرائع کے حوالہ سے دی ہے۔ کیرالہ بی جے پی کے سینئر لیڈر جمعہ کے روز ریاست میں کچھ تقریبات میں شامل ہوئے تھے۔

مرلی دھرن کو کورونا کے بارے میں اس وقت معلوم ہوا جب وہ بنگلورو کے سفر کے لئے ضروری کورونا ٹیسٹ کے لئے گئے۔ ان کا کوجیکوڈ کے اسپتال میں علاج چل رہا ہے، جہاں کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔


جب ملک میں 2020 میں کورونا کی وبا پھیلی تھی تو مرلی دھرن کو ریاست کی راجدھانی میں ایک اہم طبی ادارے کے اجلاس میں شرکت کے بعد خود کو قرنطین کرنا پڑا تھا، جہاں کچھ طبی ماہرین کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */