’میں بھی آپ کی کار نہیں خرید سکتا!‘ مرسڈیز بینز کی نئی کار متعارف کرانے کے بعد نتن گڈکری کا بیان

وزیر نتن گڈکری نے کہا ’’اگر آپ مینوفیکچرنگ میں اضافہ کریں گے تو لاگت میں کمی ممکن ہے، ہم متوسط ​​طبقے کے لوگ ہیں، یہاں تک کہ میں بھی آپ کی گاڑی نہیں خرید سکتا۔‘‘

نتن گڈکری / تصویر یو این آئی
نتن گڈکری / تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

پونے: جرمنی کی معروف لگژری گاڑیاں بنانے والی کمپنی مرسڈیز بینز نے پہلی میک ان انڈیا مرسڈیز بینز ای کیو ایس 580 الیکٹرک سیلون کار کو ہندوستانی بازار میں متعارف کرا دیا۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے جمعہ کے روز جرمن پریمیم کار ساز کمپنی مرسڈیز بینز سے کہا کہ وہ مقامی طور پر مزید کاریں تیار کرے۔

پونے میں لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی بہت بڑی مارکیٹ ہے۔ وزیر نے کہا ’’اگر آپ مینوفیکچرنگ میں اضافہ کریں گے تو لاگت میں کمی ممکن ہے، ہم متوسط ​​طبقے کے لوگ ہیں، یہاں تک کہ میں بھی آپ کی گاڑی نہیں خرید سکتا۔‘‘


مرسڈیز بینز انڈیا نے اکتوبر 2020 میں ہندوستان میں اپنی الیکٹرک ایس یو وی- ای کیو ایس کو مکمل طور پر درآمد شدہ یونٹ کے طور پر لانچ کرنے کے ساتھ اپنی الیکٹرو موبلٹی ڈرائیو شروع کی، جس کی قیمت 1.07 کروڑ روپے ہے۔ گڈکری کے مطابق ملک میں کل 15.7 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔