گائیوں کی فیکٹری لگوائیں گے جہاں صرف ’بچھیا‘ پیدا ہوں گی! گری راج سنگھ

متنازعہ بیانات کے لئے مشہور مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ ملک میں گائیوں کی فیکٹری لگوائی جائیں گی، جہاں صرف بچھیا پیدا ہوں گی اور ایسی تکنیک لائیں گے کہ دودھ نہ دینے والی گائیں بھی دودھ دیں گی!

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اپنے بیانوں کے لئے اکثر زیر بحث رہنے الے مرکزی مویشی پروری کے وزیر گری راج سنگھ نے مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کئی متنازعہ بیان دیئے۔ مدر ڈیری کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران گری راج سنگھ نے کہا کہ اب تکنیک کے ذریعے ملک میں صرف بچھیا (گائے کی بچی) پید ہوں گی۔

انہوں نے موب لنچنگ کو بھی اپنے بیان سے جوڑتے ہوئے کہا کہ نہ آوارہ مویشی سڑکوں پر ہوں گے اور نہ ہی کسی کی موب لنچنگ ہوگی۔


مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا، ’’سال 2020 تک ملک میں 2 کروڑ بچھیا ہوں گی اور 2 سال کے بعد ودربھ کے کسان گائیوں کی پرورش کریں گی۔ ہم گائیوں کی فیکٹری لگا دیں گے، اس سے جو گائے دودھ دینے لائق نہیں رہے گی وہ بھی تکنیک سے دودھ دیگی۔‘‘

اس سے پہلے بھی گری راج سنگھ کئی متنازعہ بیان دے چکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے ایک بیان میں بڑھتی آبادی کو مسلمانوں سے جوڑتے ہوئے کہا تھا کہ مذہب بھی آبادی کو قابو کرنے میں ایک رخنہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا تھا کہ ہندوستان سن سینتالیس کی طرز پر روایات کی تقسیم کی جانب گامزن ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔