وزیر داخلہ امت شاہ کو استعفیٰ دینا چاہئے: دیوندر یادو

دیوندر یادو نے کہا کہ ممبئی دہشت گردانہ حملے کے بعد اس وقت کے وزیر داخلہ شیوراج پاٹل نے سکیورٹی کی خامیوں کی ذمہ داری لیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>
i
user

یو این آئی

دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیوندر یادو نے دہلی کار بم دھماکہ کے سلسلے میں سکیورٹی کی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ دیوندر یادو نے بدھ کے روز کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت ابھی تک اس دھماکہ کے تعلق سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچی ہے۔ اس سے ملک کی سلامتی اور عوام کی حفاظت پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ممبئی دہشت گردانہ حملے کے بعد اس وقت کے وزیر داخلہ شیوراج پاٹل نے سکیورٹی کی خامیوں کی ذمہ داری لیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اسی طرح وزیر داخلہ امت شاہ کو دہلی کار بم دھماکے کی ذمہ داری لیتے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔


انہوں نے کہا کہ دھماکے سے پہلے دہلی دھماکہ خیز مواد سے بھری کار 11 گھنٹے تک دارالحکومت میں گھومتی رہی ہے۔ دارالحکومت میں دھماکہ خیز مواد کے ساتھ آزادانہ گھومنے والی کار کے لیے حکومت براہ راست ذمہ دار ہے، کیونکہ دہلی پولیس مرکزی حکومت کے تحت آتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔