مرکزی وزیر صحت مانڈویا نے کورونا ٹیکہ کاری ہر شخص تک پہنچانے پر زور دیا

منسکھ مانڈویا نے کہا کہ ’کووڈ ویکسینیشن مہم میں کوئی بھی شخص چھوٹنا نہیں چاہیے۔ اس کے لیے اجتماعی کوششیں کی جانی چاہئیں‘۔

منسکھ مانڈویا / تصویر ٹوئٹر
منسکھ مانڈویا / تصویر ٹوئٹر
user

یو این آئی

نئی دہلی: صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے کورونا ٹیکہ کاری مہم ہر شخص تک پہنچانے پر زور دیتے ہوئے ریاستوں کو یقین دلایا ہے کہ ملک میں کووڈ ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے۔ جمعرات کو یہاں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے صحت کے ساتھ کووڈ ٹیکہ کاری کی ہر گھر تک دستک مہم کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مانڈویا نے کہا کہ کووڈ ویکسین ہر فرد تک پہنچانے کی کوشش کی جانی چاہیے۔

منسکھ مانڈویا نے کہا کہ ’کووڈ ویکسینیشن مہم میں کوئی بھی شخص چھوٹنا نہیں چاہیے۔ اس کے لیے اجتماعی کوششیں کی جانی چاہئیں‘۔ مانڈویا نے کہا کہ ہر شخص کو کورونا وبا کے خلاف کووڈ ویکسین کا تحفظ ملنا چاہیے۔ انہوں نے ریاستوں کو ہر طرح کی مدد کا یقین دلایا اور کہا کہ ملک میں کووڈ ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے۔


مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے کووڈ معیار پر عمل درآمد یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ویکسینیشن ایک حفاظتی اقدام ہے لیکن کووڈ کے معیار کی پابندی میں نرمی نہیں کی جانی چاہئے۔ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار بھی میٹنگ میں موجود تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔