حج 2024 کے ایکشن پلان کو حکومت ہند کی منظوری

جنوری کے تیسرے ہفتہ میں عازمین حج کا عبوری ڈیجیٹل انتخاب عمل میں آئے گا اس کے ایک ہفتہ کے اندر منتخب عازمین کو پیشگی رقم ادا کرنی ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

حکومت ہند وزرات اقلیتی امور کی جانب سے حج 2024 کے ایکشن پلان کو باقاعدہ منظور کیا گیا ہے۔ ایکشن پلان میں تواریخ‘ ریاستی /مرکزی زیر انتظام علاقوں کے علاوہ تمام متعلقہ ایجنسیوں کو اس پر عمل میں لانے کی ضرورت پر زور دیاگیا ہے۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے مطابق حج کیلنڈر میں کسی بھی طرح کی تاخیر سے حج کا مجموعی انتظام متاثر ہوگا۔ امید کی جاتی ہے کہ متعلقہ تمام ایجنسیاں حج 2024 کی کامیابی کے لئے اور عازمین حج کو بہترین خدمات فراہم کرنے کومقررہ وقت میں کام کرنے کی کوشش کریں گے۔


چند اہم تواریخ اس طرح ہیں‘ حج پالیسی‘اعلامیہ‘ حج درخواستوں کی آن لائن حصولی کا آغاز 4 دسمبر 2023 سے کیا گیا۔ درخواستوں کی حصولی کی آخری تاریخ 20 دسمبر تھی‘ جس کو بعد ازاں 15 جنوری 2024 تک توسیع دی گئی۔ حج کوٹہ اور دیگر مسائل پر 5 دسمبر کو اجلاس منعقد کیا گیا۔ ہوائی جہازوں کے لئے دسمبر میں ہی ٹینڈر دیا گیا۔ ٹرینیز کا انتخاب جنوری 2024کے پہلے ہفتہ میں عمل میں آئے گا اور ان کی تربیت فروری کے پہلے ہفتہ میں ہوگی۔

جدہ میں انتظامات کے لئے 8 تا 11 جنوری 2024 جائزہ منعقد ہوگا۔ جنوری کے تیسرے ہفتہ میں عازمین حج کا عبوری ڈیجیٹل انتخاب عمل میں آئے گا اس کے ایک ہفتہ کے اندر منتخب عازمین کو پیشگی رقم ادا کرنی ہوگی۔ فروری کے پہلے ہفتہ میں ہوائی جہاز کے معاملہ کو قطعیت دے دی جائے گی۔ پاسپورٹ اور پے سلیپ 20 جنوری 2024 تک داخل کرنا ہوگا۔ عبوری طور پر منتخب ہونے والے عازمین اپنا پاسپورٹ 10 فروری تک داخل کرسکتے ہیں۔


15 فروری تک ویٹنگ لسٹ جاری کردی جائے گی۔ ویٹنگ لسٹ کے منتخب عازمین ایک ہفتہ کے اندر پاسپورٹ اور پے سلیپ داخل کردیں۔ مزید براں ویٹنگ لسٹ سے منتخب کئے جانے والے عازمین اطلاع کے 3 دن میں پاسپورٹ داخل کردیں۔ مدینہ منورہ میں رہائش کے انتظامات کے لئے جنوری‘ فروری 2024 میں ایک وفد دورہ کرے گا۔ 11 مارچ تک روباط کے الاٹ منٹ لیٹر داخل کئے جاسکتے ہیں۔

ایرلائنس کی جانب سے 20 مارچ تک فضائی سفر کا شیڈول داخل کرنا ہوگا۔ مارچ کے آخری ہفتہ میں ویکسی نیشن سربراہ کئے جائیں گے۔ ویکسی نیشن کیمپ کا اہتمام 15 اپریل سے ہوگا۔ 20 مارچ حج ایپ جاری کیا جائے گا۔ 20 مارچ کو ہی خادم الحجاج کا انتخاب عمل میں آئے گا۔


16 اپریل خادم الحجاج کا تربیتی اجلاس منعقد ہوگا۔ 10 جون کو آخری طیارہ روانہ ہوگا۔ حج کا دورانیہ 14 جون تا 19 جون ہوگا‘ جو سعودی عرب میں چاند نظر آنے پرمنحصر ہوگا۔ سعودی عرب سے عازمین حج کی آخری فلائٹ 21 جولائی کو واپس ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔