گجرات میں مزدوروں پر تشدد کی اصل وجہ بے روزگاری: راہل

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، ’’غریبی سے بڑی کوئی دہشت نہیں ہے۔ گجرات میں پیش آنے والے تشدد کی جڑ وہاں کے بند کارخانے اور بے روزگاری ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی : کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے گجرات میں تشدد کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی ہند کے مزدوروں کو نشانہ بنانا غلط ہے۔

گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا، ’’غریبی سے بڑی کوئی دہشت نہیں ہے۔ گجرات میں پیش آنے والے تشدد کی جڑ وہاں کے بند کارخانے اور بے روزگاری ہے۔ انتظام اور معیشت دونوں متاثر ہورہی ہے ۔ مزدوروں کو اس کا نشانہ بنانا مکمل طور پر غلط ہے۔ میں پوری طرح سے اس کے خلاف کھڑا رہوں گا۔ ‘‘

اس دوران کانگریس نے گجرات میں اتر پردیش، بہار اور راجستھان کے لوگوں کو ڈرانے- دھمكانے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی اور گجرات کے وزیر اعلی وجے روپاني شمالی ہند کے لوگوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے تو انہیں اقتدار سے ہٹ جانا چاہئے۔


.

کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج فیس بک پر بھی پوسٹ لکھ کر گجرات میں شمالی ہندوستانیوں پر حملوں کے لئے کمزور اقتصادی پالیسی، نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

راہل گاندھی نے فیس بک پر لکھا، ’’گجرات بھر میں کمزور اقتصادی پالیسی، نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے غلط طریقہ سے نفاذ کی وجہ سے چھوٹی فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔ نتیجتاً بے روزگاری پھیل رہی ہے۔ اسی بے روزگاری کی وجہ سے نوجوانوں میں حکومت کے تئیں غصہ ہے جو دوسری ریاستوں سے آنے والے مزدوروں پر نکل رہا ہے۔‘‘

راہل نے مزید لکھا، ’’دوسری ریاستوں سے آنے والے مزدور ملک کی معیشت کی بنیاد ہیں، ان پر اس طرح کے حملے ہونا ملک کے حق میں نہیں ہیں۔ حکومت کو ان تمام حملوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 09 Oct 2018, 10:06 AM