سماج کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں یونانی طب کا اہم کردار: پروفیسر عاصم علی خان

سماج کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں آیوش نظام اہم کردار ادا کررہا ہےاور طبی خدمات کی فراہمی اور اسپتالوں کو معیاری بنانے کی اہم ضرورت ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن (سی سی آر یوایم)، وزارت آیوش، حکومت ہند نے نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ہاسپیٹل اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز (این اے بی ایچ)کے اشتراک سے یونانی اسپتالوں کے لئے این اے بی ایچ منظوری کے معیار کے نفاذسے متعلق سہ روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔

اس تربیتی پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے پروفیسر عاصم علی خان، ڈائریکٹر جنرل، سی سی آر یو ایم نے طبی سہولیات کی فراہمی میں یونانی طب اور دیگر آیوش نظام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سماج کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں آیوش نظام اہم کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے طبی خدمات کی فراہمی اور اسپتالوں کو معیاری بنانے کی اہمیت اور اس سمت میں این اے بی ایچ کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ سی سی آر یو ایم کے نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن فار اسکِن ڈس آرڈرز، حیدر آباد کو این اے بی ایچ کی منظوری حاصل ہے اور دوسرے طبی و تحقیقی مراکزکی منظوری کی کوششیں جاری ہیں۔


پروگرام کے پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے این اے بی ایچ کے سی ای او ڈاکٹر اتل موہن کوچر نے کہا کہ پروگرام کا مقصد یونانی اسپتالوں میں ایسے افراد تیار کرنا ہے جو معیاری طبی خدمات کی فراہمی، مریضوں کے تحفظ کے معیار کے نفاذ اور این اے بی ایچ کی منظوری کے حصول اور بقا میں معاون ثابت ہوں۔

30 جولائی 2021 یعنی آج ختم ہونے والے سہ روزہ تربیتی پروگرام میں ملک کے مختلف حصوں سے یونانی اطباء حصہ لے رہے ہیں۔ تربیتی پروگرام کے نظم و نسق کے فرائض ڈاکٹر غزالہ جاوید، ریسرچ آفیسر (یونانی) سائنسٹسٹ۔IV، سی سی آر یو ایم اور ڈاکٹر وندنا سروہا، ڈپٹی ڈائریکٹر، این اے بی ایچ انجام دے رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔