عمر عبد اللہ نے بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے جمعرات کی صبح بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے جمعرات کی صبح بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔

وہ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ جمعرات کی صبح بارہمولہ پہنچے جہاں انہوں نے ضلع مجسٹریٹ منگا شرپا کے سامنے کاغذات نامزدگی دائر کئے۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

بتادیں بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے اب تک 11 امید واروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں جن میں پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون اور جیل میں قید سابق رکن اسمبلی انجینئر رشید خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

محبوبہ مفتی کی سربراہی والی پیپلز ڈیموکریٹک پارتی (پی ڈی پی) نے سابق رکن راجیہ سبھا فیاض احمد میر کو یہاں سے میدان میں اتارا ہے۔ اس لوک سبھا سیٹ کے لئے 20 مئی کو پولنگ ہوگی۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی پانچ لوک سیٹوں میں سے دو سیٹوں کی پولنگ ہوئی۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔