منی پور: امپھال ہوائی اڈے کے اوپر نظر آیا یو ایف او! طیارہ پرواز کئی گھنٹوں تک رہا معطل

مبینہ طور پر یو ایف او کو سی آئی ایس ایف کے جوانوں اور ایک پرائیویٹ ایئرلائن کے پائلٹ نے دوپہر تقریباً 2.20 بجے پرواز بھرنے سے پہلے دیکھا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>امپھال ایئرپورٹ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

امپھال ایئرپورٹ، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ایک سنسنی خیز واقعہ منی پور کے امپھال میں بیر ٹکیندرجیت انٹرنیشنل (بی ٹی آئی) ہوائی ادہ کے اوپر دکھائی دیا۔ اتوار کے روز مبینہ طور پر ایک یو ایف او (نامعلوم شئے) کو منڈلاتے دیکھ اگیا جس سے ہلچل مچ گئی۔ اس واقعہ کی وجہ سے ایئرپورٹ پر طیاروں کی پرواز تین گھنٹے سے زیادہ دیر تک معطل کر دی گئی۔

اے اے آئی (ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا) کے ایک سینئر افسر نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امپھال کے بی ٹی آئی ہوائی اڈے پر پرواز اتوار کی دوپہر 2.30 بجے سے 3.20 بجے کے لیے معطل کر دیا گیا اور ’یو ایف او کے بارے میں گہری جانچ‘ کے بعد شام کو پرواز ہمیشہ کی طرح پھر سے شروع کر دیا گیا۔


افسر نے کہا کہ امپھال کے کنٹرول والے ہوائی علاقہ کے اندر یو ایف او دیکھے جانے کے بعد دہلی اور گواہاٹی سے دو پروازوں کو ڈائیورٹ کر دیا گیا اور اگرتلا، گواہاٹی اور کولکاتا جانے والی تین پروازوں میں تاخیر ہوئی اور اہل اتھارٹی سے منظوری ملنے کے بعد ہوائی اڈے سے پرواز کا عمل پھر سے شروع ہو گیا۔

مبینہ طور پر یو ایف او کو سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کے جوانوں اور ایک پرائیویٹ ایئرلائن کے پائلٹ نے دوپہر تقریباً 2.20 بجے پرواز بھرنے سے پہلے دیکھا تھا۔ شئے کی شناخت اور مقصد پر فوری کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے، لیکن ذرائع نے کہا کہ شہری ہوابازی کے ڈائریکٹر جنرل اور ہندوستانی فضائیہ مشترکہ طور سے اس پر غور کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔