ادھو نے کووڈ۔19 کےسلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ کیا تبادلہ خیال

ریاست مہاراشٹر میں بدھ کو کورونا انفیکشن کے 1233 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد 16758 ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے جمعرات کو اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کرکے کورونا وائرس انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

میٹنگ میں لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار طریقے سے ہٹانے کے منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی۔ مہاراشٹر ملک میں کووڈ۔ 19 سے سنگین طور پر متاثر ریاستوں کی فہرست میں پہلے مقام پر ہے۔ ریاست میں بدھ کو کورونا انفیکشن کے 1233 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد 16758 ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی کے علاوہ پونے اور تھانے ضلع کووڈ۔ 19 سے بری طرح متاثر ہیں۔ ممبئی میں کورونا کے 10 ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ پونے اور تھانے میں بالترتیب 2000 اور 1404 معاملے سامنے آئے ہیں۔


صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 14 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں کووڈ۔ 19 سے 34 لوگوں کی موت ہوئی ہے جس سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 651 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کے 3094 مریض مکمل طور پر ٹھیک ہوگئے ہیں، جنہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مہاراشٹر میں اب تک 190879 نمونوں کی کورونا جانچ کی گئی ہے جس میں سے 173838 کی رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے۔


مرکزی حکومت کی رہنما ہدایات کے مطابق ریاست میں 1048 کنٹینمنٹ زون میں کلسٹر کنٹیمنٹ کام کا منصوبہ چلایا جارہا ہے۔

مہاراشٹر میں اس وقت 211122 لوگوں کو گھروں میں ہی کوارنٹائن کیا گیا ہے جبکہ 13107 لوگوں کو مختلف مراکز میں کوارنٹائن کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔