کورونا کے سلسلے میں ادھو کی پوار کے ساتھ گفتگو

پوار نے ریاست میں ٹرانپسپورٹ، تعلیم، زارعت اور صنعت جیسے مختلف موضوعات پر ٹھاکرے کو تجاویز بھی دیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے منگل کے روز مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے ساتھ ریاست میں کورونا وائرس ’کووِڈ-19‘ وبا کی موجودہ صورتحال، چیلنجیز، منصوبوں اور پوری ریاست میں مختلف طبقات کو راحت دینے کے امور پر گفتگو کی۔

یہاں جاری سرکاری پریس ریلیز کے مطابق مسٹر پوار نے ریاست میں ٹرانپسپورٹ، تعلیم، زارعت اور صنعت جیسے مختلف موضوعات پر ٹھاکرے کو تجاویز بھی دیں۔ پوار نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں ریسرچ گروپ یا کمیٹی کو وقت پر منصوبہ سازی کے لیے مقرر کیا جانا چاہیے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کو نقصان نہ پہنچے اور تعلیم میں خلل واقع نہ ہو۔


صنعت کے میدان میں حکومت نے لاک ڈاؤن کے شرائط میں نرمی کرتے ہوئے ریاست میں صنعتی سرگرمیاں شروع کرنے پر زور دیا ہے۔ ریاست اور مہاجر مزدوروں کے گاؤں جانے کے سبب فیکٹریاں کھلنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں لہٰذا ہمیں مزدوروں کو واپس لانے کا لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں نئی بے بیروزگار نسل، مراٹھی افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ صنعت میں انھیں شامل کیا جائے، اس حوالے سے ایک لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ گذشتہ، غیر ترقی یافتہ علاقوں میں صنعت کی ترقی کے لیے ترغیبی پالییسی شروع کرنے کی ضرورت ہے۔


پوار نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب ٹرانسپورٹ خدمات بند ہیں۔ ہمیں ریاست کے اندر روڈ ٹرانسپورٹ کو دھیر دھیرے بحال کرنے کے لیے مناسب اقدام کرنے کی ضرورت ہے، ساتھ ہی ہوائی اور ریل خدمات کو پھر سے شروع کرنے کا منصوبہ بنانے کی ضرورت ہے۔ این سی پی کے رہنما نے کہا کہ اتنی جلدی کورونا ختم نہیں ہوگا لہٰذا کورونا کو زندگی کے ایک جز کے بطور سمجھنا چاہیے لیکن اس کے بارے میں بیدار ہونا اور صحت احتیاطی تدابیر کے بارے میں عوام کے درمیان بیداری لانا ضروری ہے۔

پوار نے وزیر اعلیٰ کو یہ بھی بتایا کہ خواہ جاپان میں کوئی وائرس نہیں ہے لیکن عوام اپنے روزمرہ کی زندگی میں ماسک پہننے اور صفائی وغیرہ ضابطوں پر عمل درآمد کرتے ہیں۔ پوار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کو روکنے کے لیے دستانے اور ماسک، سینیٹائیزر کا استعمال کریں، صابون سے ہاتھ دھلیں اور مکمہ اطلاعات، رابطہ عامہ، میڈیا اور ایڈ (اشتہار) کے ذریعے عوام میں بیداری پھیلائیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔