شیوراج حکومت میں بچی کی بھوک سے موت

مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں دو سال کی ایک معصوم بچی کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ متاثرہ خاندان دو دنوں سے بھوکا تھا اور اس بچی نے تڑپ تڑپ کر اپنی جان دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

شیوراج حکومت میں دو دن سے بھوکی معصوم بچی نے تڑپ تڑپ کر دم توڑ دیا ہے۔ معاملہ مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع کا ہے۔ بچی کے والد کا الزام ہے کہ ٹھیکیدار نے کئی دن کام کرنے کے باوجود اجرت ادا نہیں کی اور جب اس نے اپنے پیسے مانگے تو اسے کام سے ہی ہٹا دیا، مزدوری نہ ملنے کی وجہ سے وہ اپنے خاندان کے لئے کھانے کا انتظام نہیں کر پایا اور اس کا خاندان دو دنوں سے بھوکا تھا۔

ضلع انتظامیہ کو جب طلاع ملی تو تو آنا فانا میں ایس ڈی ایم موقع پر پہنچے اور متاثرہ خاندان کو 10 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کر دی۔ بھنڈ کے ایس ڈی ایم سنتوش تیواری نے کہا کہ انہیں 20 مارچ کو اطلاع ملی کہ ایک خاندان گزشتہ دو دنوں سے بھوکا ہے۔ ایس ڈی ایم کے مطابق اس کے بعد انہوں نے موقع پر پہنچ کر سب سے پہلے کھانے کا بندوبست کرایا لیکن بخار سے تپ رہی معصوم بچی نے دوپہر تک دم توڑ دیا۔

ملک بھر سے لگاتار بھوک سے مرنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ قبل ازیں ، اتر پردیش، چھتیس گڑھ ، جھارکھنڈ اور دیگر کئی ریاستوں سے بھوک کی وجہ سے کئی افراد کے مرنے کی خبرریں منظر عام پر آ چکی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Mar 2018, 12:54 PM