امریکی ایئرپورٹ پر دو طیارے فضا میں متصادم، متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق حادثہ ڈوئل انجن سیسنا 340 اور سنگل انجن سیسنا 152 کے درمیان پیش آیا۔ حادثے کے وقت سیسنا میں دو افراد، جبکہ سنگل انجن سیسنا میں صرف ایک شخص سوار تھا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

واشنگٹن: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جمعرات کو دو طیارے آپس میں متصادم ہو گئے۔ یہ واقعہ واٹسن ویل شہر میں اس وقت پیش آیا جب دو طیاروں نے مقامی ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش کی۔ اس حادثے میں کئی لوگوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

حادثہ دوپہر 2.56 بجے پیش آیا۔ رپورٹ میں شہر کے حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ جمعرات کو 3.37 بجے واٹسن ویل میونسپل ایئرپورٹ پر متعدد ایجنسیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق حادثہ ڈوئل انجن سیسنا 340 اور سنگل انجن سیسنا 152 کے درمیان پیش آیا۔ حادثے کے وقت سیسنا میں دو افراد، جبکہ سنگل انجن سیسنا میں صرف ایک شخص سوار تھا۔ ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) اس واقعے کی تحقیقات کریں گے۔


سرکاری بیان کے مطابق فضا میں دو چھوٹے طیاروں میں تصادم ہوا، یہ حادثہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران پیش آیا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے بارے میں ابھی تک سرکاری طور پر کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ شہر کی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دن میں مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

اگرچہ تصادم کی اصل وجہ کیا تھی یہ تو تحقیقات کے بعد ہی واضح ہو سکے گا تاہم کہا جا رہا ہے کہ لینڈ کرنے کی کوشش کرنے والے دونوں پائلٹ ایک دوسرے کو دیکھ نہیں سکے اور ٹکرا گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔