شادی شدہ خاتون کے قتل کے الزام میں پولس سب انسپکٹر اور خاتون کا شوہر گرفتار

سب انسپکٹر نے خاتون کے شوہر کے ساتھ مل کر خاتون کو اس وقت اغواء کیا جب وہ مقدمہ کی سماعت کی تاریخ پر گئی تھی، اسے اغواء کرکے قتل کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

یو این آئی

اتر پردیش میں ضلع ہمیر پور کے موداہا علاقے میں پولس نے جمعرات کے روز سڑک کے کنارے جھاڑیوں میں برہنہ حالت میں برآمد ہونے والی خاتون کی لاش کی شناخت سی آر پی ایف کے ایک جوان کی بیوی کے طور پر کی ہے۔

خاتون کی طرف سے اپنے شوہر کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ چل رہا تھا۔ یہ تفتیش مہوبہ تھانہ میں تعینات ایک سب انسپکٹر کے ذریعہ کی جا رہی تھی، جس کے ساتھ اس کا پیار تھا۔ اس کے بعد سب انسپکٹر سے اس کا اختلاف ہو گیا۔ سب انسپکٹر نے اس کے شوہر کے ساتھ مل کر خاتون کو اس وقت اغواء کیا جب وہ مقدمہ کی سماعت کی تاریخ پر گئی تھی، اسے اغواء کرکے قتل کیا گیا اور اس کی لاش کو موداہا کے علاقے میں سڑک کے کنارے جھاڑیوں میں پھینک دیا۔


پولیس نے ملزم سب انسپکٹر اور خاتون کے شوہر کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔پولس کے مطابق جمعرات کی صبح موداہا تھانہ علاقہ کے بسواری روڈ پر رمنا کشن پور گاؤں کے قریب جھاڑیوں سے خاتون کی لاش برہنہ حالت میں ملی۔ اس کے چہرے کو آوارہ کتوں نے مسخ کر دیا تھا۔ پولس کو جہاں لاش پڑی تھی وہاں سے کچھ فاصلے پر سڑک پر خون کے دھبے بھی ملے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔