نشے میں ڈوبے دو مسافروں نے دہلی-پٹنہ انڈیگو فلائٹ سے کیا سفر، پولیس نے ایئرپورٹ پر کیا گرفتار

ایئرپورٹ تھانہ پٹنہ کے ایس ایچ او ونود پیٹر نے کہا کہ ’’ہم نے پٹنہ جانے والی فلائٹ میں نشے کی حالت میں سفر کرنے کے الزام میں دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے، ملزم اتوار کی شب 10 بجے پٹنہ ایئرپورٹ پر اترے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

دہلی سے انڈیگو کے ایک طیارہ میں سوار دو مسافروں کو نشے کی حالت میں سفر کرنے کے الزام میں پیر کی صبح گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمین کی شناخت نتیش کمار اور روہت کمار کی شکل میں ہوئی ہے جو فلائٹ 6 ای-6383 میں سفر کر رہے تھے۔ مبینہ مسافروں کو فلائٹ کے اندر مارشل کے ذریعہ جانچ کے دائرے میں رکھا گیا تھا۔ پائلٹوں نے واقعہ کے بارے میں اے ٹی سی پٹنہ کو مطلع کیا اور ہوائی اڈے پر سی آئی ایس ایف افسران کو اس کی اطلاع دی گئی۔ جب طیارہ اترا تو سی آئی ایس ایف کے افسر انھیں لے گئے اور پٹنہ پولیس کو سونپ دیا گیا۔ ایئرلائن منیجر کی شکایت پر ایئرپورٹ تھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

اس واقعہ کے تعلق سے اے ڈی جی ایس گنگوار نے کہا کہ دہلی-پٹنہ انڈیگو فلائٹ کے فلائٹ منیجر نے دونوں (روہت اور نتیش) مسافروں کو پولیس کو سونپ دیا۔ وہ حاجی پور کے رہنے والے ہیں۔ بریتھ اینالائزر ٹیسٹ سے تصدیق ہوئی ہے کہ انھوں نے شراب نوشی کی ہے۔ ان کے خلاف 377 آبکاری ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔


ایئرپورٹ تھانہ کے ایس ایچ او ونود پیٹر نے کہا کہ ’’ہم نے پٹنہ جانے والی فلائٹ میں نشے کی حالت میں سفر کرنے کے الزام میں دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم اتوار کی شب 10 بجے پٹنہ ایئرپورٹ پر اترے۔ مبینہ مسافر نشے کی حالت میں تھے اور جب سیٹ کے اوپر وہ اپنا سامان رکھ رہے تھے تو بدبو آ رہی تھی۔ ایئر ہوسٹیس نے اس بو کو محسوس کیا اور پائلٹوں کو واقعہ کی جانکاری دی۔ مسافر سامان رکھنے کے بعد اپنی سیٹوں پر سو گئے۔ جب فلائٹ پٹنہ ایئرپورٹ پر پہنچی تو سی آئی ایس ایف کے افسران نے انھیں حراست میں لے لیا۔ اور ہمیں سونپ دیا۔‘‘ بتایا جاتا ہے کہ دونوں مسافروں کو رات بھر حراست میں رکھا گیا اور پیر کی صبح انھیں گرفتار کر لیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔