کوڑا ڈھونے والی گاڑی میں انتخابی اشیاء لے جانے کے معاملے میں دو افسران خاطی قرار

اس معاملے سے سیاسی پارٹیوں و امیدواروں میں شبہات پیدا ہوئے اور الیکشن عمل کی شبیہ داغدار ہوئی ہے اس لئے یہ دونوں افسر سردست خاطی پائے گئے ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اترپردیش کے ضلع بریلی میں ووٹوں کی گنتی سے ایک دن پہلے کوڑا ڈھونے والی نگر پالیکا کی گاڑی سے اسمبلی انتخابات سے متعلق اشیاء لانے کے معاملے میں اے ڈی ایم اور ایس ڈی ایم خاطی قرار دئیے گئے ہیں۔

انتظامیہ نے الیکشن کمیشن سے اجازت ملنے کے بعد ان دونوں افسروں کے خلاف جانچ شروع کرادی ہے۔ اس میں کمشنر لکھنؤ جانچ افسر نامزد کئے گئے ہیں۔


بہیڑ اسمبلی حلقے میں ووٹنگ سے ایک دن پہلے قانون کے خلاف تحصیل بہیڑی سے پرسا کھیڑا واقع ووٹنگ اشیاء کے اسٹرانگ رومس میں شیلڈ ووٹنگ اشیاء کے بکسے کوڑے ڈھونے والی نگر پالیکا گاڑی کے ذریعہ کاؤنٹنگ مراکز کے لئے لے جایا جارہا تھا۔اس کی خبر لگتے ہی اپوزیشن پارٹیوں اور امیدواروں نے ہنگامہ کردیا۔ سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں و صارفین کے ذریعہ روک لیا گیا اور کافی ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

پورے معاملے کی جانچ کے بعد ڈی ایم/ضلع الیکشن افسر بریلی کے ذریعہ خفیہ جانچ رپورٹ چیف الیکشن افسر اترپردیش کو سونپ دی گئی۔ چیف الیکشن افسر کے ذریعہ معائنہ کرنے کے بعد اڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انتظامیہ/ڈپٹی الیکشن افسر بریلی وی کے سنگھ اور ریٹرنگ افسر/ایس ڈی ایم بہیڑی پارول ترار کو خاطی مانا گیا ہے۔


جانچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے سے سیاسی پارٹیوں و امیدواروں میں شبہات پیدا ہوئے اور الیکشن عمل کی شبیہ داغدار ہوئی ہے اس لئے الیکشن عمل سے وابستہ یہ دونوں افسر سردست خاطی پائے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔